پاکستان کے کراچی میں آگ کا خوفناک منظر! 16 منزلہ عمارت میں لگی آگ میں سب کچھ جل کر راکھ
کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل میں 16 منزلہ پورٹ وے ٹریڈ سینٹر کی عمارت میں بھیانک آگ لگ گئی۔ اس ہولناک واقعے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ آگ سب سے پہلے عمارت کے اوپر لگے ہورڈنگ سے لگی جس کے بعد آہستہ آہستہ پوری عمارت میں پھیل گئی۔
کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل میں 16 منزلہ پورٹ وے ٹریڈ سینٹر کی عمارت میں بھیانک آگ لگ گئی۔ اس ہولناک واقعے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ آگ سب سے پہلے عمارت کے اوپر لگے ہورڈنگ سے لگی جس کے بعد آہستہ آہستہ پوری عمارت میں پھیل گئی۔
کراچی۔ کراچی میں سنیچر کی رات اس وقت ہلچل مچ گئی جب 16 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔ کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل میں 16 منزلہ پورٹ وے ٹریڈ سینٹر کی عمارت میں بھیانک آگ لگ گئی۔ اس ہولناک واقعے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ آگ سب سے پہلے عمارت کے اوپر لگے ہورڈنگ سے لگی جس کے بعد آہستہ آہستہ پوری عمارت میں پھیل گئی۔ آگ بجھانے کے لیے 12 سے زائد فائر انجن موقع پر موجود تھے۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق آگ بجھانے کے لیے پانی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے کئی واٹر ٹینکرز اور دو واٹر باؤزر بھی موقع پر موجود تھے۔ جائے وقوعہ پر موجود ایک عینی شاہد کے مطابق پورٹ وے ٹریڈ سینٹر نامی عمارت کی آٹھویں منزل پر کچھ لوگ موجود تھے جو کہ ایک پٹرول پمپ کے بالکل بغل میں ہے۔ آگ سے بچنے کے لیے پہلی منزل سے چھلانگ لگانے کے بعد ایک گارڈ کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے اور اسے علاج کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا ہے۔ UNSC میں خواتین کے تحفظ پر تھی بحث، پاک نے کشمیر کا راگ الاپا، ہندوستان نے جواب سے کردیا چپ
جیو نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ اس عمارت میں کئی دفاتر ہیں جیسا کہ فائر ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے اشارہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آگ کے شعلوں کا اندازہ تھرڈ ڈگری فائر کے طور پر کیا گیا۔ عمارت کے اوپر ایک بل بورڈ پھٹ گیا اور آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جیو نیوز نے بتایا کہ چیف فائر آفیسر کے مطابق آگ پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے اور فائر فائٹرز عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔