anazاسلام آباد: پاکستان (Pakistan) کے صوبہ خیبر پختونخوا (khyber pakhtunkhwa) میں ایک جنازے (Funeral) کے دوران گولی باری سے آٹھ افراد ہلاک اور 15 لوگ زخمی ہوگئے۔ مقامی اطلاعات کے مطابق نماز جنازہ کے دوران زمین کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان لڑائی ہوئی جس کے بعد گولیاں چلائی گئیں۔ تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان میں سے 10 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
کچھ دن پہلے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا (khyber pakhtunkhwa) میں کیمپ کے راستے کو لیکر ایک جھگڑا ہوا تھا جس میں خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ تین دیگر زخمی بتائے جا رہے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ کوہاٹ کے گامکول عارضی کیمپ میں اس وقت پیش آیا جب کیمپ کے راستے کے سلسلے میں دو بھائیوں کے اہل خانہ کے درمیان تنازع ہوا۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔