لاہور۔ پاکستان کے شہر لاہور کے علاقے انارکلی بازار (Lahore Anarkali Area Blast) میں جمعرات کو ہونے والے ایک بم دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور 28 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ لاہور پولیس کے ترجمان رانا عارف نے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے۔ واقعے کے فورا بعد لاہور کے ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھا نے علاقے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ ٹیم کو تعینات کرنے اور پورے علاقے کی تلاشی لینے کی ہدایت دی ہے۔
ڈی سی لاہور کے حکم پر زخمیوں کو میو اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ریسکیو 1122 کے افسران بھی زخمیوں کی مدد کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اسپتال میں ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کی انکوائری کی اور انسپکٹر جنرل پولیس کو اس حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے تمام زخمیوں کو بہتر علاج فراہم کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔