உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کےسابق کپتان انضمام الحق کوپڑادل کادورہ، لاہور کے اسپتال میں ہے زیرعلاج،جانئے اب کیسی ہےصحت؟

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق

    انضمام پچھلے 3 دنوں سے سینے میں درد کی شکایت کر رہے تھے۔ ابتدائی تفتیش میں کچھ نہیں ملا ، تاہم پیر کو ان کے ہارٹ اٹیک کی خبرآئی ہےجس کے بعد ان کی سرجری کرنی پڑی۔ انضمام کے قریبی لوگوں نے بتایا کہ ان کی حالت اب مستحکم ہے اور فی الحال ڈاکٹر کی نگرانی میں ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق (Inzamam-ul-Haq)کو دل کا دورہ پڑا ۔جس کے بعد ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی۔ اپنے وقت کے بہترین کرکٹرز میں سے ایک ، انضمام کو معمولی ہارٹ اٹیک کی شکایت تھی۔ ان کی انجیو پلاسٹی کامیاب رہی جو پیر کی شام لاہور کے اسپتال میں کی گئی۔ انضمام اس وقت اسپتال میں ہیں اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

      ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کا دور بھی جاری ہے۔ انضمام پچھلے 3 دنوں سے سینے میں درد کی شکایت کر رہے تھے۔ ابتدائی تفتیش میں کچھ نہیں ملا ، تاہم پیر کو ان کے ہارٹ اٹیک کی خبرآئی ہےجس کے بعد ان کی سرجری کرنی پڑی۔ انضمام کے قریبی لوگوں نے بتایا کہ ان کی حالت اب مستحکم ہے اور فی الحال ڈاکٹر کی نگرانی میں ہیں۔


      51 سالہ انضمام ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 375 میچوں میں 11701 رنز بنائے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی ہیں۔ انہوں نے 119 میچوں میں 8829 رنز بنائے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا شمار پاکستان کے کامیاب ترین کپتانوں میں بھی ہوتا ہے۔ انضمام نے 2007 میں بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوشی اختیار کرلی تھی۔

      ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وہ پاکستان کرکٹ سے وابستہ رہے۔ وہ کئی اہم عہدوں پر فائز رہے۔ وہ پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ تھے اور 2016 سے 2019 تک چیف سلیکٹر بھی رہے۔ اس کے علاوہ انضمام نے افغانستان کے ہیڈ کوچ کی کرسی بھی سنبھالی ہے۔

      انضمام کی صحت یابی کے لیے دعائیں

      پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کے ہارٹ اٹیک کی خبر سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی جس کے بعد ان کے لیے شائقین اور کرکٹ سے وابستہ لوگوں کی طرف سے دعاؤں کا اہتمام کیاجارہاہے۔ ہر کوئی یہ خبر سن کر غمزدہ ہوگیا اور انضمام کی جلد صحت یابی کی دعاء کررہاہے۔


      نیوزی لینڈ کا پاک دورہ بیچ میں چھوڑنے کی مذمت کی تھی

      پاکستان کے لیے 35 بین الاقوامی سنچریاں بنانے والے انضمام ان کرکٹرز میں سے ایک ہیں جنہوں نے حال ہی میں نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے درمیان میں مذمت کی۔ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا تھا ، "کسی بھی ملک کو کسی کے ساتھ ایسا نہیں کرنا چاہیے جیسا نیوزی لینڈ نے پاکستان کے ساتھ کیا۔ وہ ہمارے مہمان تھے۔ اگر انہیں کوئی مسئلہ تھا تو انہیں پی سی بی کو بتانا چاہیے تھا۔ انہیں بہترین سیکورٹی فراہم کی گئی۔ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد ہم ٹیم کو اتنی ہی سکیورٹی دیتے ہیں جتنی کسی صدر کو ملتی ہے۔
      Published by:Mirzaghani Baig
      First published: