اپنا ضلع منتخب کریں۔

    برطانیہ کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر پاکستان سے منسلک یورینیم کی دستیاب، تحقیقات کا آغاز

    تصویر بشکریہ ٹوئٹر: @NBCNews

    تصویر بشکریہ ٹوئٹر: @NBCNews

    یورینیم بڑے پیمانے پر جوہری توانائی پیدا کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے اور اسے عام طور پر مہلک سمجھا جاتا ہے۔ تاہم پیکیج کی معمول کی اسکریننگ میں بہت کم مقدار میں آلودہ مواد ملا، جس کا ماہرین نے مبینہ طور پر اندازہ لگایا ہے کہ عوام کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • UK
    • Share this:
      برطانیہ کے ہیتھرو ہوائی اڈے (United Kingdom's Heathrow Airport) پر یورینیم کی ایک کھیپ برآمد کی گئی ہے۔ جس کے بعد انسداد دہشت گردی کی ایک بڑی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ پیکج ممکنہ طور پر پاکستان میں شروع ہوا تھا اور عمان سے پرواز پر پہنچا تھا۔ یہ پیکج برطانیہ میں ایران سے منسلک ایک فرم کو دیا گیا تھا۔

      یورینیم بڑے پیمانے پر جوہری توانائی پیدا کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے اور اسے عام طور پر مہلک سمجھا جاتا ہے۔ تاہم پیکیج کی معمول کی اسکریننگ میں بہت کم مقدار میں آلودہ مواد ملا، جس کا ماہرین نے مبینہ طور پر اندازہ لگایا ہے کہ عوام کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ رپورٹوں کے مطابق برآمد کردہ یورینیم ہتھیاروں کے درجے کا نہیں تھا اور اس لیے اسے تھرمو نیوکلیئر ہتھیار بنانے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا تھا۔

      معاملے کی تفتیش جاری ہے اور ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ میٹ کی کاؤنٹر ٹیررازم کمانڈ کے افسران سے ہیتھرو میں بارڈر فورس کے ساتھیوں سے رابطہ کیا گیا تھا جب 29 دسمبر 2022 کو یوکے آنے والے پیکج کے اندر معمول کی اسکریننگ کے بعد آلودہ مواد کی بہت کم مقدار کی نشاندہی کی گئی تھی۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      ڈیلی میل آن لائن کے مطابق کمانڈر رچرڈ سمتھ نے کہا کہ میں عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ آلودہ مواد کی مقدار بہت کم ہے اور ماہرین نے اس کا اندازہ لگایا ہے کہ اس سے عوام کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ کمانڈر نے کہا کہ اگرچہ ہماری تفتیش ابھی تک جاری ہے، لیکن ہماری انکوائریوں سے اس کا کسی براہ راست خطرے سے کوئی تعلق نظر نہیں آتا۔

      تاہم آخر میں انھوں نے کہا کہ ہم انکوائری کے تمام دستیاب خطوط پر عمل کرتے رہیں گے تاکہ یقینی طور پر ان کا سبب معلول کیا جاسکے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: