اسلام آباد کے سب سے بڑے شاپنگ مال میں آگ بھڑک اٹھی، وزیر اعظم شہباز شریف نے دیا فوری کاروائی کا حکم
اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے کہا کہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے
اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے کہا کہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے کیونکہ حکام مختلف منزلوں پر موجود لوگوں کو بچانے میں کامیاب رہے ہیں۔ دریں اثناء وزیر اعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔
اتوار کے روز اسلام آباد کے سب سے بڑے شاپنگ مال سینٹورس کی مشہور عمارت میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کے لیے عمارت کو سیل کر دیا گیا ہے۔ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے سربراہ محمد عثمان یونس نے آگ پر قابو پانے کے آپریشن کی نگرانی کی، انھوں نے کہا کہ آگ پر قابو پانے میں دو گھنٹے لگے۔ انہوں نے کہا کہ فائر بریگیڈ، پاکستان نیوی، پاکستان ایئر فورس اور ریسکیو 1122 نے آگ بجھانے کے آپریشن میں حصہ لیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ کیا کہ یہ انتہائی افسوس ناک ہے کہ یہ واقعہ اس معروف کاروباری مرکز میں پیش آیا۔ دعا ہے کہ کوئی جانی نقصان نہ ہو۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ متاثرین کے مالی نقصان کے لیے تعزیت اور ہمدردی پیش ہے۔ واضح رہے کہ سینٹورس پروجیکٹ میں ایک 36 منزلہ زیر تعمیر ہوٹل، تین 23 منزلہ رہائشی اور دفتری ٹاورز اور ایک چار منزلہ شاپنگ مال شامل ہے۔ اس واقعے نے اونچے رہائشی کمپلیکس کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھا دیے ہیں جو پاکستان میں معمول بنتے جا رہے ہیں کیونکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپارٹمنٹس کا انتخاب کر رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق مال کے فوڈ کورٹ ایریا میں واقع ریسٹورنٹ میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی جو بلند عمارت کے رہائشی اپارٹمنٹ تک پھیل گئی۔ ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی فوٹیج میں عمارت سے دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے، جب کہ دیگر کلپس میں لوگوں کو مال کے ایسکلیٹرز کا استعمال کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اسلام آباد کے سینٹاریس مال میں آتشزدگی کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کے متعلقہ اداروں اور حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ بہت افسوس ہے کہ اس معروف کاروباری مرکز میں یہ واقعہ ہوا ہے۔ دعا ہے کہ کوئی جانی نقصان نہ ہوا ہو۔ متاثرین کے مالی نقصانات پر افسوس اور ہمدردی ہے۔
اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے کہا کہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے کیونکہ حکام مختلف منزلوں پر موجود لوگوں کو بچانے میں کامیاب رہے ہیں۔ دریں اثناء وزیر اعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔