ہوم » نیوز » عالمی منظر

مریم نواز کا عمران خان پر بڑا الزام۔ جیل کے باتھ روم میں بھی تھی مجھ پر نظر، لگائے تھے خفیہ کیمرے

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز شریف عمران خان پر یکے بعد دیگرے کئی الزامات لگا رہی ہیں۔ اب مریم نے کہا ہے کہ عمران خان ان سے اتنے زیادہ ڈر گئے تھے کہ انہوں نے جیل کی اس سیل کے باتھ روم میں خفیہ کیمرے لگا دئیے تھے جہاں انہیں رکھا گیا تھا۔

  • Share this:
مریم نواز کا عمران خان پر بڑا الزام۔ جیل کے باتھ روم میں بھی تھی مجھ پر نظر، لگائے تھے خفیہ کیمرے
مریم نواز کی فائل فوٹو

کراچی۔ پاکستان (Pakistan) کی سیاست میں ان دنوں میں ہنگامہ مچا ہے۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف (Nawaz Sharif) کی بیٹی مریم نواز شریف (Maryam Nawaz Sharif) عمران خان (Imran Khan) پر یکے بعد دیگرے کئی الزامات لگا رہی ہیں۔ اب مریم نے کہا ہے کہ عمران خان ان سے اتنے زیادہ ڈر گئے تھے کہ انہوں نے جیل کی اس سیل کے باتھ روم میں خفیہ کیمرے لگا دئیے تھے جہاں انہیں رکھا گیا تھا۔ مریم نے عمران خان کی حکومت کو خواتین مخالف بھی بتایا۔ بتا دیں کہ پاکستان مسلم لیگ۔ نواز کی نائب صدر مریم نواز کو پچھلے سال چودھری شوگر مل کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔


عمران حکومت خواتین مخالف


بی بی سی کو دئیے ایک انٹرویو میں مریم نواز نے کہا '' میں دو بار جیل گئی ہوں۔ خواتین کے ساتھ کیسا سلوک کیا جاتا ہے اگر میں اس کے بارے میں بتانے لگوں تو یہاں کی حکومت اور حکام منھ دکھانے کے لائق نہیں رہیں گے۔ کوئی بھی خاتون جو پاکستان کی یا پھر کہیں اور کی ہو وہ کمزور نہیں ہے۔ آج جدوجہد کر رہی ہوں، اس لئے میں یہ نہیں دکھانا چاہتی کہ میں متاثر تھی۔ میں اسے لے کر رونا نہیں چاہتی کہ میرے ساتھ غلط سلوک کیا گیا۔ لیکن میں یہ سچ ضرور دنیا کے سامنے لانا چاہتی ہوں کہ جیلوں میں خواتین کی حالت کیا ہے''۔


باتھ روم میں کیمرے

مریم نواز نے عمران خان کی حکومت پر زبردست حملہ کرتے ہوئے آگے کہا '' اگر مریم نواز کا دروازہ توڑا جا سکتا ہے، اگر سچ بولنے کے لئے انہیں والد کے سامنے گرفتار کیا جا سکتا ہے، اگر جیل کی سیل کے باتھ روم میں کیمرے لگائے جا سکتے ہیں اور نجی طور پر حملے کئے جا سکتے ہیں تو پھر پاکستان میں کوئی بھی خاتون محفوظ نہیں ہے''۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 13, 2020 12:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading