اپنا ضلع منتخب کریں۔

    نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کی عدالتی حراست میں 2 نومبر تک توسیع

    مریم نواز اور نواز شریف : فائل فوٹو

    مریم نواز اور نواز شریف : فائل فوٹو

    پاکستان کی ایک احتساب عدالت نے چودھری شوگر مل منی لاؤنڈرنگ معاملے میں ملزم سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی اور پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی نائب صدر مریم نواز کی عدالتی حراست کی میعاد کار 2 نومبر تک بڑھادی گئی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      پاکستان کی ایک احتساب عدالت نے چودھری شوگر مل منی لاؤنڈرنگ معاملے میں ملزم سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی اور پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی نائب صدر مریم نواز کی عدالتی حراست کی میعاد کار 2 نومبر تک بڑھادی گئی ہے۔ چودھری شوگر مل منی لاؤنڈرنگ معاملے میں جیل میں بند مریم کو افسران نے جمعہ کو عدالت میں پیش کیا جہاں ان کی عدالتی حراست کی میعاد 2 نومبر تک بڑھادی گئی۔
      قومی احتساب بیورو (نیب) اس معاملے میں رپورٹ نہیں کراپایا جس کے بعد عدالت نے مریم کی عدالتی حراست بڑھانے کا حکم دیا۔ کمرہ عدالت میں مریم نے میڈیا سے کہا کہ وہ اپنے والد نواز شریف کی صحت کے سلسلے میں فکرمند ہیں۔
      انہوں نے ٹیلی فون پر اپنے والد سےبھی بات کی۔عدالت میں پیشی کے دوران مریم کے بیٹے جنید صفدر بھی موجود تھے۔
      نیب عدالت نے اس معاملے میں شریک ملزم مریم کے چچازاد بھائی یوسف عباس کی عدالتی حراست میں بھی توسیع کردی گئی ہے۔
      First published: