پاکستان : مسلم لیگ ن میں مریم نواز کا نہیں ہوگا کوئی رول ، پارٹی قیادت پر فیصلہ بعد میں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اعلی ذرائع نے آج بتایا کہ معزول سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز آئندہ مستقبل میں پارٹی میں کسی طرح کا کردار ادا نہیں کریں گی

Oct 30, 2017 09:58 PM IST | Updated on: Oct 30, 2017 09:58 PM IST
پاکستان : مسلم لیگ ن میں مریم نواز کا نہیں ہوگا کوئی رول ، پارٹی قیادت پر فیصلہ بعد میں

file photo

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اعلی ذرائع نے آج بتایا کہ معزول سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز آئندہ مستقبل میں پارٹی میں کسی طرح کا کردار ادا نہیں کریں گی۔  دی نیشن اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے پی ایم ایل(ن)کے ذرائع نے بتایا کہ پانامہ پیپر لیک معاملے میں نواز شریف کی معزولی کے بعد پارٹی کی قیادت کون کرے گا اس پر ابھی کسی طرح کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر نوازشریف کوپارٹی قائد کی حیثیت سے بھی عدلیہ ہٹاتی ہے تو اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا لیکن مریم نواز کا پارٹی میں کسی طرح کارول نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قراردئے گئے سابق وزیر اعظم کو پھر سے پارٹی کا سربراہ بنا دیا گیا ہے لیکن یہ معاملہ بھی فی الوقت عدالت میں زیر التوا ہے اور اگر عدالت میں فیصلہ ان کے خلاف آتا ہے تو پھر پارٹی اس پر بعد میں فیصلہ کرے گی۔

نیو یارک ٹائمز سے انٹرویو کے دوران یہ تنازع سامنے آیا تھا کہ نواز شریف فیملی نے مریم نوازکو پارٹی میں اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ، اس کے بعد مریم نواز نے کہا کہ ان کی باتوں کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

Loading...

Loading...