உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں۔ کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹنے پر بولیں مریم نواز، ڈونالڈ ٹرمپ نے آپ کو بیوقوف بنایا

    مریم نواز اور عمران خان

    مریم نواز اور عمران خان

    مریم نواز نے کہا، "آپ مسٹر خان(عمران خان) ہندستان کی پلاننگ کا اندازہ لگانے میں بالکل ناکام رہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ آپ کو بیوقوف بناتے رہے اور آپ بنتے رہے۔ آپ کو سمجھ نہیں آیا کہ سرحد پار کی حکومت کشمیر پر کیا کرنے جارہی ہے‘‘۔

    • Share this:
      مودی حکومت نے جموں۔کشمیر کو لیکر پیر کو تاریخی فیصلہ دیا۔ حکومت نے ریاست کو اسپیشل اسٹیٹس دینے والا  آئین کا آرٹیکل 370 اور 35اے ختم کر دیا ہے۔ یہ بل راجیہ سبھا میں پاس ہوگیا ہے۔ حکومت کے اس فیصلے پر دنیا بھر سے رد عمل آرہے ہیں لیکن سب سے زیادہ ہنگامہ پڑوسی ملک پاکستان میں ہے۔ پاکستان کی اپوزیشن پارٹیوں نے وہاں کے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے انہیں بڑی کھری کھوٹی سنائی ہے۔
      پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز بھی عمران خان پر بھڑکتی نظر آئیں۔ انہوں نے کہا، "امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کشمیر کے مسئلے پر ثالثی کی بات کر کے عمران خان کو صرف بیوقوف بنایا ہے۔ ایسے میں عمران خان یہ اندازہ لگانے میں ناکام رہے کہ ہندوستان کیا پلاننگ کر رہا ہے"۔
      مریم نواز نے کہا، "آپ مسٹر خان(عمران خان) ہندستان کی پلاننگ کا اندازہ لگانے میں بالکل ناکام رہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ آپ کو بیوقوف بناتے رہے اور آپ بنتے رہے۔ آپ کو سمجھ نہیں آیا کہ سرحد پار کی حکومت کشمیر پر کیا کرنے جارہی ہے۔ آپ یا تو پوری طرح ہندستان کی تیاریوں سے بے خبر رہے یا اس کا حصہ تھے"۔
      News18Hindi Creative
      مریم نواز نے کہا، 'کیا ثالثی کی تجویز ایک ایسا جال تھا جس پر آپ آگے بڑھتے گئے اور اس میں پھنستے گئے یا ہمیشہ کی طرح آپ کو (عمران خان) اس بات کا کوئی سراغ ہی نہیں تھا کہ دشمن کا منصوبہ کیا ہے'؟۔
      First published: