உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    امریکہ میں وزیر اعظم مودی کے استقبال کو دیکھ کر پاکستانی میڈیا بولا، ہمیں تو بے عزتی سہنے کی عادت ہے

    پاکستانی میڈیا  Pakistani Media کے پرائم شوز میں مودی کا امریکی دورہ ہی چھایا رہا ۔ پاکستانی گیسٹ پی ایم مودی کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے ہیں۔

    پاکستانی میڈیا Pakistani Media کے پرائم شوز میں مودی کا امریکی دورہ ہی چھایا رہا ۔ پاکستانی گیسٹ پی ایم مودی کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے ہیں۔

    پاکستانی میڈیا Pakistani Media کے پرائم شوز میں مودی کا امریکی دورہ ہی چھایا رہا ۔ پاکستانی گیسٹ پی ایم مودی کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      واشنگٹن۔ وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ کے دورے پر ہیں ، انہوں  (PM Narendra Modi in US جمعرات کو نے امریکی نائب صدر کملاہیرس سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں امریکی وی پی کملا ہیرس (American VP Kamala Harris نے پاکستان کا نام لیتے ہوئے دہشت گردی کو روکنے کی بات کی۔ اس سے قبل پی ایم مودی نے 5 عالمی کمپنیوں کے سی ای اوز (CEO) کے ساتھ بھی ملاقات کی۔ مودی کے امریکی دورے نے نہ صرف بھارتی میڈیا میں سرخیاں بنائی ہیں بلکہ پڑوسی ملک پاکستان کا میڈیا بھی مودی کے امریکی دورے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ وزیر اعظم مودی کا امریکہ میں شاندار استقبال دیکھ کر پاکستانی میڈیا اینکرز اور گیسٹ دنگ رہ گئے۔



      پاکستانی میڈیا نے کیا کہا؟
      پاکستانی میڈیا  Pakistani Media کے پرائم شوز میں مودی کا امریکی دورہ ہی چھایا رہا ۔ پاکستانی گیسٹ پی ایم مودی کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی وہاں گئے ہیں اور اپنے کام میں مصروف ہیں۔ ایک پاکستانی ٹی وی گیسٹ نے کہا ، "ان کی  وہاں 14 ملاقاتیں ہیں۔ وہاں وہ چار ممالک کے ساتھ کواڈ سمٹ میں بھی شرکت کریں گے۔ ہمیں بھی اس پر نظر رکھنی چاہیے۔ ہمیں پی ایم مودی کی تعریف کرنی چاہیے۔"


      ایک اور ٹی وی اینکر نے کہا ، "اوپر والے نے ہمارے یعنیپاکستانیوں کے اندر  ایسی خوبی پیدا کردی ہے کہ کوئی کتنا ہی ہماری توہین کرے ، ہمیں محسوس نہیں ہوتا۔ (ویڈیو دیکھیں)
      وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں امریکی وقت پر دیر سے منعقد ہونے والے کواڈ سمٹ Quad Summit) کے بعد نیویارک (New York) پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) (UNGA) کو خطاب کریں گے۔ پی ایم یو این جی اے کے 76 ویں سیشن سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم مودی تین روزہ دورے پر بدھ کے روز واشنگٹن پہنچے تھے یہ کووڈ 19 وبائی امراض کے پھیلنے کے بعد پہلا دورہ ہے۔

      اس دورے کے دوران ، وزیر اعظم نریندر مودی نے آسٹریلیا اور جاپان کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ امریکی صدر جو بائیڈن کے زیر اہتمام کواڈ لیڈران کے پہلے انفرادی شیکھر سمیلن میں شرکت کی۔ ملاقات کے دوران ، وزیر اعظم مودی نے کہا ، وہ اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ گروپ آف فور ڈیموکریسی ایک عالمی طاقت کے طور پر کام کرے گی اور انڈو پیسفک کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں امن اور خوشحالی کو یقینی بنائے گی۔
      وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) کے ساتھ ملاقات میں امریکی صدر جو بائیڈن (Joe Biden) نے امریکہ-ہندوستان کی مضبوط ہوتی دوستی کا ذکر کیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنا دوست بتایا ہے۔ انہوں نے کہا- ’اپنے دوست کا وہائٹ ہاوس میں استقبال کرتا ہوں۔ میں نے وزیر اعظم مودی سے کہا کہ ہر روز اس سیٹ پر ایک ہندوستانی امریکی بیٹھتی ہے۔ کملا ہیرس کی ماں ایک مشہور سائنسداں تھیں۔ ہندوستان اور امریکہ دنیا کے مسائل کا حل نکال سکتے ہیں۔ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ ہندوستان اور امریکہ سب سے زیادہ قریبی ملک ہوں گے‘۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: