عمران خان کے وزیرکا پھرعجیب وغریب بیان، سیٹیلائٹ سےکشمیر میں پہنچائیں گےانٹرنیٹ، لوگوں نےلگادی کلاس

پاکستان کے سائنس اورٹیکنالوجی کے وزیرفواد حسین چودھری سرخیوں میں رہنےکیلئے ہمیشہ کچھ نہ کچھ عجیب وغریب بیان دیتے رہتے ہیں۔ کشمیرسے لےکرچندریان 2 ، ہر معاملہ پر وہ اپنی رائے رکھتے ہیں، لیکن ہرمرتبہ وہ اپنی بے تکی باتوں کی وجہ سے لوگوں کےنشانہ پر آجاتے ہیں۔

Nov 15, 2019 05:52 PM IST | Updated on: Nov 15, 2019 05:59 PM IST
عمران خان کے وزیرکا پھرعجیب وغریب بیان، سیٹیلائٹ سےکشمیر میں پہنچائیں گےانٹرنیٹ، لوگوں نےلگادی کلاس

عمران خان حکومت کے وزیرفواد حسین چودھری اکثراپنے بیانات کی وجہ سے صارفین کے نشانے پرآجاتے ہیں۔

پاکستان کے سائنس اورٹیکنالوجی کے وزیرفواد حسین چودھری سرخیوں میں رہنے کیلئے ہمیشہ کچھ نہ کچھ عجیب وغریب بیان دیتے رہتے ہیں۔ کشمیرسے لےکرچندریان 2 ، ہر معاملہ پر وہ اپنی رائے رکھتے ہیں ۔ لیکن ہرمرتبہ وہ اپنی بے تکی باتوں کی وجہ سے لوگوں کے نشانہ پر آجاتے ہیں ۔ ایک مرتبہ پھر ایسا ہی ہوا ہے ۔ اس مرتبہ انہوں نے کشمیر میں سیٹیلائٹ کے ذریعہ انٹرنیٹ پہنچانے کی بات کہی ہے ، جس کے بعد لوگوں نے سوشل میڈیا پرانہیں جم کر ٹرول کرنا شروع کردیا ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ آج کے دور میں انٹرنیٹ لوگوں کا بنیادی حق ہے ، ہم کشمیر کے لوگوں کو سیٹیلائٹ کے ذریعہ انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کرانے کے امکانات پر کام کررہے ہیں۔ اس کیلئے ہم نے قومی ایجنسی اسپارکو سے رابطہ کیا ہے ۔

فواد حسین کے اس بیان کے بعد لوگوں نے ان کا مذاق اڑانا شروع کردیا ہے ۔ ایک یوزر نے لکھا برائے کرم سیٹیلائٹ جنگ کا گیم مت کھیلئے ، یہ پاکستان کیلئے بہت خراب ہوگا ۔ کسی نے انہیں مشورہ دیا کہ پہلے وہ اپنے ملک میں لوگوں کو ٹھیک سے انٹرنیٹ کی سہولت دیدیں، پھر وہ کشمیر میں انٹرنیٹ دینے کے بارے میں سوچیں۔

خیال رہے کہ فواد چودھری کے عجیب و غریب بیانات کی ایک طویل فہرست ہے ۔ اس سال ستمبر میں چندریان 2 کا لینڈنگ سے عین قبل رابطہ منقطع ہوجانے کے بعد جب تھوڑی دیر تک کوئی جانکاری نہیں ملی تو فواد حسین نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو کام آتا نہیں ، پنگا نہیں لیتے نا .... ڈیئر انڈیا ۔ ان کے اس ٹویٹ پر عمران خان نے بھی ناراضگی کا اظہار کیا تھا ۔

Loading...