...ہندو بچیوں کے اغوا پر سشما سوراج نے طللب کی رپورٹ، پاکستان بولا۔ فکر سے ہم خوش لیکن

سشما سوراج نے پاکستان میں واقع ہندستانی ہائی کمشنر سے دو ہندو بچیوں کے اغوا پر رپورٹ بھیجنے کو کہاتھا۔ جسے لیکر وزیر خارجہ سشما سوراج پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد خان کے درمیان ٹویٹر پر بحث ہو گئی۔

Mar 24, 2019 06:30 PM IST | Updated on: Mar 24, 2019 06:36 PM IST
...ہندو بچیوں کے اغوا پر سشما سوراج نے طللب کی رپورٹ، پاکستان بولا۔ فکر سے ہم خوش لیکن

وزیرخارجہ سشما سوراج: فائل فوٹو

وزیر خارجہ سشما سوراج پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد خان کے درمیان ٹویٹر پر بحث ہو گئی۔ دراصل سشما سوراج نے پاکستان میں واقع ہندستانی ہائی کمشنر سے دو ہندو بچیوں کے اغوا پر رپورٹ بھیجنے کو کہاتھا۔ مبینہ طور پر دو بچیاں سنگھ علاوہ سے اغوا کر لی گئیں اور ان کا مذہب تبدیل کرادیاگیا۔ واقعہ ہولی کے ایک دن پہلے شام کا بتایاجارہا ہے۔

ایک خبر کوٹ کرتے ہوئے سشما سوراج نے ٹویٹرپرلکھا کہ انہوں نے ہندستانی ہائی کمشنر سے اس پر رپورٹ طلب کی ہے۔ رپورٹ مانگنے کے تعلق سے ٹویٹ پر پاکستان کے وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے کہاکہ ' میم یہ پاکستان کا اندورنی معاملہ ہے'۔

Loading...

اس پر سشما نے جواب دیا کہ " میں نے صرف اسلام آباد میں ہندستانی ہائی کمشنر سے دو نابالغ ہندو لڑکیوں کے اغوا اور مذہب تبدیلی کے بارے میں رپورٹ طلب کی ہے۔ یہ آپ کاچڑچڑا پن ظاہر کرنے کیلئے کافی تھا۔

Loading...