پاکستان میں مسجد کے اندر دھماکہ کی تازہ ترین صورتحال، 70 سے زائد ہلاکتیں اور 150 افراد زخمی
2021 کے مقابلے 2022 میں عسکریت پسندوں کے تشدد میں 22 فیصد اضافہ ہوا۔
پشاور کے پولیس چیف محمد اعجاز خان کے مطابق پولیس ابھی تک مسجد کے صحن اور احاطہ کا جائزہ لی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف دفاتر سے تقریباً 300 تا 400 لوگ مسجد میں نماز کے لیے جمع ہوتے ہیں، چونکہ یہ نماز کے وقت تھا، اس لیے ہم خودکش حملے کو مسترد نہیں کر سکتے۔
شمال مغربی پاکستان میں سیکیورٹی کمپاؤنڈ میں ایک مسجد کے اندر بم دھماکے میں کم از کم 70 افراد ہلاک اور 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ یہ تقریباً 11 ماہ کے اندر ملک کا بدترین حملہ ہے۔ پشاور میں ریسکیو ایجنسی ایدھی کے شفٹ سپروائزر انقلاب خان نے کہا کہ ہم ابھی بھی ملبے سے لاشیں نکال رہے ہیں۔ انھوں نے تازہ ترین ہلاکتوں کی تعداد بتائی۔ صوبہ خیبر پختونخواہ کے گورنر غلام علی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ دھماکہ پیر کے روز نماز ظہر کے وقت ہوا، یہ اس علاقے کے اندر ہوا ہے، جہاں پشاور کا پولیس ہیڈکوارٹر اور دیگر سرکاری دفاتر واقع ہیں۔
پشاور کے پولیس چیف محمد اعجاز خان کے مطابق پولیس ابھی تک مسجد کے صحن اور احاطہ کا جائزہ لی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف دفاتر سے تقریباً 300 تا 400 لوگ مسجد میں نماز کے لیے جمع ہوتے ہیں، چونکہ یہ نماز کے وقت تھا، اس لیے ہم خودکش حملے کو مسترد نہیں کر سکتے۔ گزشتہ سال مارچ میں اسلامک اسٹیٹ گروپ نے شیعہ مسجد پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں 60 سے زائد نمازی ہلاک ہوئے تھے۔ کسی گروپ نے تازہ ترین حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، لیکن پاکستان نے پڑوسی ملک افغانستان میں طالبان کی حکومت سازی کے بعد سے تشدد میں اضافہ دیکھا ہے۔ تحریک طالبان پاکستان ایک عسکریت پسند اور جنگجو گروپ ہے، جس کا تعلق افغان گروپ سے ہے۔
طالبان نے گزشتہ سال اسلام آباد میں حکومت کے ساتھ جنگ بندی ختم کر دی تھی اور ملک بھر میں حملے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اسلام آباد میں قائم پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کے مطابق 2021 کے مقابلے 2022 میں عسکریت پسندوں کے تشدد میں 22 فیصد اضافہ ہوا۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔