Exclusive: 'پاکستان قصائیوں کا ملک'، اسپتال میں پڑی سڑی گلی لاشوں پر طالبان نے فوج ، آئی ایس آئی کو ٹھہرایا قصوروار

Exclusive: 'پاکستان قصائیوں کا ملک'، اسپتال میں پڑی سڑی گلی لاشوں پر طالبان نے فوج ، آئی ایس آئی کو ٹھہرایا قصوروار ۔ تصویر: AFP

Exclusive: 'پاکستان قصائیوں کا ملک'، اسپتال میں پڑی سڑی گلی لاشوں پر طالبان نے فوج ، آئی ایس آئی کو ٹھہرایا قصوروار ۔ تصویر: AFP

پاکستان میں پنجاب صوبہ کے ملتان ضلع میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آنے کے بعد اب سرکار کی ہر طرف سے مخالفت ہورہی ہے ۔ ملتان ضلع کے ایک اسپتال کی چھت پر سینکڑوں سڑی گلی لاشیں برآمد ہونے کے بعد تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) یا پاکستان کے طالبان نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • interna, IndiaPakistanPakistanPakistan
  • Share this:
    اسلام آباد: پاکستان میں پنجاب صوبہ کے ملتان ضلع میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آنے کے بعد اب سرکار کی ہر طرف سے مخالفت ہورہی ہے ۔ ملتان ضلع کے ایک اسپتال کی چھت پر سینکڑوں سڑی گلی لاشیں برآمد ہونے کے بعد تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) یا پاکستان کے طالبان نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے ۔ ساتھ ہی ٹی ٹی پی نے اس گھنونے فعل کیلئے پاکستان کو 'قصائیوں کا ملک' کہا ۔ اس کے علاوہ ٹی ٹی پی نے واقعہ کیلئے پاکستان کی فوج اور سرکار کو ذمہ دار ٹھہرایا ۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں لاش کی تعداد دو سو بتائی گئی ہے ۔

    قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ برآمد ہوئی لاشیں بلوچ اور پشتونوں کی ہوسکتی ہیں، جو بلوچستان اور پاکستان کے خیبرپختونخوا صوبہ سے پاکستانی فوج کے ذریعہ اغوا کئے جانے کے بعد سے غائب تھے ۔ ذرائع نے سی این این ۔ نیوز 18 کو بتایا کہ پنجاب صوبہ کے نشتار اسپتال سے چھوڑی گئی لاشوں کو برآمد کیا گیا تھا اور کئی لاشیں کھلی ہوئی تھیں، انہیں ڈھنگ سے سلا بھی نہیں گیا تھا ۔ ساتھ ہی لاشوں کے اہم اعضا کو نکال دیا گیا تھا ۔

    نام نہ چھاپنے کی شرط پر ایک ڈاکٹر نے کہا کہ جسم پر بڑے 'شلوار' سے اشارہ ملتا ہے کہ متاثرین یا تو بلوچ ہیں یا پشتون ۔ ڈاکٹر نے کہا کہ اسپتال انتظامیہ ان کے ڈی این اے ٹیسٹ نہیں کررہا ہے اور اس معاملہ کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: عمران خان کرو یا مرو کے لیے تیار، اکتوبر فیصلہ کن مہینہ، لانگ مارچ کا اعلان


    یہ بھی پڑھئے: چینی کمیونسٹ پارٹی کی 20 ویں سالانہ کانگریس، صدر چین شی جن پنگ نے کونسی کہی اہم باتیں؟


    ادھر ٹی ٹی پی نے اس کو پاکستانی سرکار ، فوج اور آئی ایس آئی جیسے اداروں کا کام بتایا ۔ ٹی ٹی پی نے کہا کہ 'پاکستان قصائیوں کا ملک' ہے ، جہاں کوئی بھی انسان زندگی کی پروا نہیں کرتا ہے ۔ خاص طور پر بلوچ اور پشتونوں کی ۔ پاکستان کا بلوچ اور پشتونوں کے تئیں کوئی پاک ارادہ نہیں ہے ۔

    ادھر پنجاب کے وزیر اعلی پرویز الہی نے جمعہ کو معاملہ کی جانچ کیلئے ایک اعلی اختیار یافتہ کمیٹی کی تشکیل کی ہے ۔ اسپیشل ہیلتھ سکریٹری مزمل بشیر کی صدارت والی چھ رکنی کمیٹی کو جانچ پوری کرنے اور ذمہ داری طے کرنے کیلئے تین دن کا وقت دیا گیا ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: