ہوم » نیوز » عالمی منظر

نواز شریف کے دونوں بیٹے مفرور قرار دئے گئے

اسلام آباد۔ پاکستان کے معزول وزیراعظم نواز شریف اور ان کےرشتہ داروں کے معاملوں کی جانچ کررہے قومی جواب دہی بیورو(این اے بی) نے ان کے دونوں بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز کو مفرور قرار دے کر ان کے خلاف وارنٹ جاری کئے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 10, 2017 09:06 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نواز شریف کے دونوں بیٹے مفرور قرار دئے گئے
پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف: فائل فوٹو، رائٹرز۔

اسلام آباد۔ پاکستان کے معزول وزیراعظم نواز شریف اور ان کےرشتہ داروں کے معاملوں کی جانچ کررہے قومی جواب دہی بیورو(این اے بی) نے ان کے دونوں بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز کو مفرور قرار دے کر ان کے خلاف وارنٹ جاری کئے ہیں۔ روزنامہ ’دی نیوز انٹرنیشنل‘ نے آج ایک رپورٹ میں کہا کہ عدالت نے ان دونوں کو مفرور قراردینے سے متعلق عرضی کو قبول کرتے ہوئے یہ وارنٹ جاری کئے اور ان کے معاملے کو شریف خاندان کے دیگر اراکین سے بھی الگ کردیا ہے۔


اس سے پہلے عدالت کی طرف سے ان دونوں کو پیش ہونے کےلئے باربارسمن جاری کئے گئے تھے۔اس کے بعد پھر گرفتاری کےلئے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کئے گئے تھے۔اتنے پر بھی ان کے پیش نہ ہونے پر بیورو کے افسروں نے انہیں مفرور قرار دینے کےلئے عرضی دائر کی تھی۔ عدالت نے ان دونوں کو مفرور قرار دینے سے متعلق حکم کو اخبارات میں شائع کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

First published: Oct 10, 2017 09:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading