உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PAK نیشنل اسمبلی کا سیشن 28 مارچ تک ملتوی، 27 مارچ کو عمران کریں گے طاقت کا مظاہرہ

    پاکستان کے وزیراعظم عمران خان.

    پاکستان کے وزیراعظم عمران خان.

    پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ملک میں معاشی بحران اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کی ذمہ دار خان کی قیادت والی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت ہے۔

    • Share this:
      اسلام آباد: پاکستان کی قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر بحث و مباحثے کے بغیر 28 مارچ تک توسیع کر دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے رکن اسمبلی کی موت پر تعزیت کے بعد کارروائی 28 تاریخ تک بڑھا دی گئی۔ یہ پہلے ہی متوقع تھا۔ اس درمیان27 مارچ بروز اتوار ہونے والے جلسے میں وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر عوام سے بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ عمران پارلیمنٹ کے امتحان سے پہلے سڑک پر طاقت دکھانا چاہتے ہیں۔

      8 مارچ کو پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی میں عمران خان حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی۔ عمران خان کو 342 رکنی قومی اسمبلی میں حکومت بچانے کے لیے 172 ارکان کی ضرورت ہے۔ کل یعنی جمعہ کو قومی اسمبلی میں عمران خان حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جانی تھی۔ لیکن اسپیکر نے اجلاس پیر تک ملتوی کر دیا۔


      یہ بھی پڑھیں:
      Political Crisis In Pakistan:قرآن کا ذکر کرکے عمران خان نے اپوزیشن پر لگایا نشانہ

      اس سے قبل جمعرات کو پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے پیدا ہونے والے موجودہ سیاسی عدم استحکام کو ختم کرنے کے لیے ملک میں قبل از وقت انتخابات کرائے جا سکتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے پارٹی کے باغیوں کو خبردار کیا کہ ان کے لیے رخ بدلنا درست نہیں ہوگا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Imran Khan: عمران خان کےخلاف تحریک عدم اعتمادہوگی ناکام؟ کیاکہتےہیں فوجی ماہرین؟

      پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ملک میں معاشی بحران اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کی ذمہ دار خان کی قیادت والی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: