پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف Former Prime Minister of Pakistan Nawaz Sharif نے وطن واپسی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ان کے چھوٹے بھائی اور موجودہ وزیراعظم شہباز شریف PM Shahbaz Sharif کی حکومت نے بھی اس کی منظوری دے دی ہے۔ پاکستان کی فوج کو بھی اس سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔ دریں اثنا ان کی پاکستان واپسی کے حوالے سے قانونی مسئلہ درپیش ہے۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے منگل کو کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پاکستان واپسی پر راہداری ضمانت نہ دی گئی تو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
2020 میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے مسلم لیگ (ن) کے سپریمو نواز شریف کی ضمانت کی مدت ختم ہونے کے بعد پاکستان واپس نہ لوٹنے پر غیر ضمانتی وارنٹ گرفتاری وارنٹ جاری کیا تھا۔
پاکستانی چینل جیو نیوز کے مطابق نومبر 2019 میں لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) نے نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔ اسی ماہ نواز شریف لندن روانہ ہوئے۔ تب سے وہیں رہ رہے ہیں۔ ان کی جماعت مسلم لیگ ن نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ نواز شریف کی واپسی ڈاکٹر کی منظوری سے مشروط ہے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔