ہوم » نیوز » عالمی منظر

نواز شریف کو طبی بنیاد پر ضمانت، رہائی کا حکم

پاکستان سپریم کورٹ نے منگل کو سابق وزیراعظم نواز شریف کو طبی بنیاد پر چھ ہفتہ کی ضمانت دیتے ہوئے ان کی رہائی کاحکم دیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 26, 2019 05:45 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نواز شریف کو طبی بنیاد پر ضمانت، رہائی کا حکم
نواز شریف : فائل فوٹو

پاکستان سپریم کورٹ نے منگل کو سابق وزیراعظم نواز شریف کو طبی بنیاد پر چھ ہفتہ کی ضمانت دیتے ہوئے ان کی رہائی کاحکم دیا۔ جیو نیوز کے مطابق پاکستان کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے شریف کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔

العزیزیہ بدعنوانی معاملے میں شریف سات برس کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم نے گزشتہ مہینے علاج کی بنیاد پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت کی عرضی دائر کی تھی جسے خارج کردیا گیا تھا او رہائی کورٹ نے ایک تبصرہ بھی کیا تھا کہ نواز شریف کی صحت کے بارے میں جو رپورٹیں پیش کی گئی ہیں ان میں سے ایک بھی رپورٹ یہ نہیں کہتی کہ عرضی گزار کو مسلسل جیل میں رکھنا ان کی زندگی کے لئے خطرناک ثابت ہوگا۔

جج کھوسہ نے اپنے مختصر فیصلے میں سابق وزیراعظم کو ملک میں علاج کرانے کے لئے چھ ہفتہ کی ضمانت دی ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ اس دوران انہیں ملک چھوڑ کر باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد چیف جسٹس نے یہ فیصلہ سنایا ۔ عدالت نے نواز شریف کو ضمانت کے لئے ایک کروڑ روپے کا ضمانتی بونڈ بھرنے کا حکم بھی دیا ہے۔


 
First published: Mar 26, 2019 05:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading