'پی ٹی آئی لیڈروں پر ظلم کررہی پاکستانی سرکار'، عمران خان نے کہا: جس کو ٹکٹ دوں گا، اس کو ہی عوام کامیاب بنائیں گے
'پی ٹی آئی لیڈروں پر ظلم کررہی پاکستانی سرکار'، عمران خان نے کہا: جس کو ٹکٹ دوں گا، اس کو ہی عوام کامیاب بنائیں گے ۔ (AP)
Imran Khan News: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو سرکردہ رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے کے بعد پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کو الزام لگایا کہ پی ٹی آئی رہنما دباؤ کی وجہ سے ان کی پارٹی پی ٹی آئی سے تعلقات توڑ رہے ہیں۔
لاہور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو سرکردہ رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے کے بعد پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کو الزام لگایا کہ پی ٹی آئی رہنما دباؤ کی وجہ سے ان کی پارٹی پی ٹی آئی سے تعلقات توڑ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن وقت کا پہیہ گھومے گا اور دعویٰ کیا کہ 'اگر سبھی لیڈر بھی پارٹی چھوڑ دیں تب بھی وہ جس کو ٹکٹ دیں گے وہ جیتیں گے '۔
عمران خان نے بدھ کی شام قوم سے خطاب کرتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔ اس میں انہوں نے کہا کہ 'سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لئے میرے گھر کا انٹرنیٹ بند کر دیا گیا ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ آپ لوگوں سے بات کرتا رہوں'۔
میں مذاکرات کے لیے ایک کمیٹی بنا دیتا ہوں، اس کمیٹی کو سمجھا دیں کہ کیسے میرے بغیر اکتوبر میں اکٹھے انتخابات کرانے سے یہ ملک ٹھیک ہو سکتا ہے۔ عمران خان pic.twitter.com/mcirpjkC3N
9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں تشدد کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حوالہ دیتے ہوئے پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ "یہ ایسا کریک ڈاؤن ہے جو پاکستان میں پہلے کبھی نہیں ہوا۔ ہمارے رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے"۔ ساتھ ہی انہوں نے الزام لگایا کہ ان رہنماؤں کو کہا جا رہا ہے کہ جب تک آپ پی ٹی آئی میں رہیں گے آپ کے خلاف کارروائی ہوگی۔ پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد آپ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔
اس کے ساتھ ہی عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کارروائی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ "کیا کبھی ایک آئیڈیا کو جرم سے مارا جا سکتا ہے؟ سبھی ایجنسی ان کی مدد کر رہی ہے، پھر بھی وہ الیکشن سے کیوں بھاگ رہے ہیں۔‘‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’سیاسی پارٹیاں تب ختم ہوتی ہیں جب ان کا ووٹ بینک ختم ہوتا ہے۔ عوام نے اپنا ذہن بنا لیا ہے۔ اگر سبھی رہنما پارٹی چھوڑ دیں تو جس کو ہم ٹکٹ دیں گے وہ جیتیں گے" ۔
عمران خان نے کہا کہ 'میں نے اپنے سبھی لوگوں، دفتر کے کارکنوں، پارٹی عہدیداروں اور ان سبھی لوگوں سے کہا ہے جو مشکل میں ہیں کہ انڈر گراؤنڈ رہیں۔ اگر اس سے آپ کو مدد ملتی ہے، تو خود کو ہائی لائٹ نہ کریں'۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔