Pakistan کے پیراملیٹری فورس کیمپ پر حملہ ، 6 سیوکرٹی اہلکاروں کی موت اور 22 زخمی
Pakistan کے پیراملیٹری فورس کیمپ پر حملہ ، 6 سیوکرٹی اہلکاروں کی موت اور 22 زخمی (AP)
Pakistan Terrorist Attack: ضلع پولیس افسر وقار احمد خان نے بتایا کہ دہشت گردوں نے جنوبی وزیرستان کی سرحد سے متصل خیبر پختونخوا صوبہ کے ٹینک ضلع میں ایف سی لائن پر حملہ کیا ۔ انکاونٹر میں تین حملہ آور بھی مارے گئے ۔
اسلام آباد : پاکستان کے خیبر پختونخوا صوبہ میں ایک قلعہ کے اندر واقع سیکورٹی صدر دفتر پر بدھ کو دہشت گردانہ حملہ میں کم از کم چھ سیکورٹی اہلکاروں کی موت ہوگئی اور 22 دیگر زخمی ہوگئے ۔ ضلع پولیس افسر وقار احمد خان نے بتایا کہ دہشت گردوں نے جنوبی وزیرستان کی سرحد سے متصل خیبر پختونخوا صوبہ کے ٹینک ضلع میں ایف سی لائن پر حملہ کیا ۔ انکاونٹر میں تین حملہ آور بھی مارے گئے ۔
افسر نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹینک ضلع کی جانب جانے والے سبھی راستوں کو بند کردیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے علاقہ میں تلاشی مہم چلائی جارہی ہے ۔ پاکستانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دہشت گر نوشکی اور پنجگور کے اسٹائل میں حملہ کررہے تھے ۔
#BreakingNews Terrorist attack on #Pakistan paramilitary Forces #FC camp in #Tank#KPK .3 attackers have been killed in the shoot out so far, 22 injured have been shifted to hospital And causalities not confirmed yet. pic.twitter.com/3oYD5ic7qu
نوشکی اور پنجگور میں کئی دنوں تک دہشت گرد کیمپ کے اندر ہی چھپے رہے تھے اور انہوں نے درجنوں فوجیوں کو مات کے گھاٹ اتار دیا تھا ۔ ایسا بتایا جارہا ہے کہ یہ حملہ آور خطرناک امریکی ہتھیاروں سے لیس تھے ۔ تین دہشت گردوں کی لاشیں جائے واقعہ سے برآمد کی گئی ہیں ۔
انتظامیہ کی طرف سے علاقہ میں جانے والے سبھی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔