ہوم » نیوز » عالمی منظر

ہندوستان میں مسلمانوں پر حملے مسلم دنیا کے لئے موجب تشویش:پاکستان

اسلام آباد:دادری میں گائے کا گوشت کھانے کی افواہ پر ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیئے جانے کے پس منظر میں ہندوستان کے سیکولر کردار پر انگلی اٹھاتے ہوئے آج پاکستان نے کہا ہےکہ ہندوستان میں مسلمانوں پر حملے فہم سے بالاتر اور مسلم دنیا کے لئے موجب تشویش ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 08, 2015 10:17 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہندوستان میں مسلمانوں پر حملے مسلم دنیا کے لئے موجب تشویش:پاکستان
اسلام آباد:دادری میں گائے کا گوشت کھانے کی افواہ پر ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیئے جانے کے پس منظر میں ہندوستان کے سیکولر کردار پر انگلی اٹھاتے ہوئے آج پاکستان نے کہا ہےکہ ہندوستان میں مسلمانوں پر حملے فہم سے بالاتر اور مسلم دنیا کے لئے موجب تشویش ہیں۔

اسلام آباد:دادری میں گائے کا گوشت کھانے کی افواہ پر ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیئے جانے کے پس منظر میں ہندوستان کے سیکولر کردار پر انگلی اٹھاتے ہوئے آج پاکستان نے کہا ہےکہ ہندوستان میں مسلمانوں پر حملے فہم سے بالاتر اور مسلم دنیا کے لئے موجب تشویش ہیں۔


پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان قاضی خلیل اللہ نے نامہ نگاروں کے سوال پر کہ وہ ہندوستان میں ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردینے کے واقعہ پر رائے زنی کریں ، کہا کہ ایک ایسے ملک کو جو سیکولر ہونے کا دعوی کرتا ہے اپنے یہاں اقلیتوں کے بنیادی حقوق کا ضامن ہونا چاہئے۔


یہ دعوی کرتے ہوئے کہ ہندوستان بیف برآمد کرنے والا دوسرا بڑا اکسپورٹر ہے انہوں نے کہا کہ گایوں کو ذبح کئے بغیر بیف اکسپورٹ کرنا ممکن ہی نہیں ہے۔  پاکستان کے مقبول گلوکار غلام علی کا ممبئی میں موسیقی ریز پروگرام منسوخ کردیئے جانے پر ترجمان نے کہا کہ یہ امر افسوسناک ہے کہ پاکستانی فنکاروں کو ہندوستان میں دھمکیاں مل رہی ہیں۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان ہندوستان کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہے لیکن ہندوستان کی طرف سے پیشگی شرطیں قابل قبول نہیں۔ ’’ہم نے کشمیر سمیت تمام امور پر بات کرنے کے لئے اصرار کیا تھا ۔‘‘ اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا ملک ہندوستان کے ساتھ بات چیت سے کبھی گریزاں نہیں رہا۔

First published: Oct 08, 2015 10:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading