ہوم » نیوز » عالمی منظر

ہندوستان اور افغانستان کو تجارت کی اجازت نہیں دے گا پاکستان

پاکستان کے پلاننگ کمیشن کے نائب سربراہ سرتاج عزیز نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے ساتھ تجارت کرنے کے لئے ہندوستان کو وہ اپنی زمین استعمال نہیں کرنے دے گا۔

  • Share this:

اسلام آباد : پاکستان کے پلاننگ کمیشن کے نائب سربراہ سرتاج عزیز نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے ساتھ تجارت کرنے کے لئے ہندوستان کو وہ اپنی زمین استعمال نہیں کرنے دے گا۔مسٹر عزیز نے ایک پرائیویٹ چینل سے کل کہا کہ ہندوستان کی تجارت افغانستان کے ساتھ جڑا ہوا نہیں ہے۔

ریڈیو پاکستان نے مسٹر عزیز کے حوالے سے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تمام کاروباری متعلقہ ایشوز کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے لیکن افغانستان حکومت بات چیت شروع کرنے سے گریزاں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان کے ساتھ میٹنگ کرنا چاہتے ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مسائل کو حل کیا جا سکے۔

First published: Dec 26, 2017 09:54 PM IST