உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Shocking: پاکستان میں شخص نے پولیس کانسٹیبل کے کاٹے ناک، کان اور ہونٹ، وجہ جان کر اڑجائیں گے ہوش!

    Shocking: پاکستان میں شخص نے فوجی کے کاٹے ناک، کان اور ہونٹ، وجہ جان کر اڑجائیں گے ہوش! ۔ فائل فوٹو ۔

    Shocking: پاکستان میں شخص نے فوجی کے کاٹے ناک، کان اور ہونٹ، وجہ جان کر اڑجائیں گے ہوش! ۔ فائل فوٹو ۔

    Man Chops off Pakistan Policeman : پاکستان میں ایک شخص نے بیوی کو بلیک میل کرنے اور ناجائز تعلقات بنانے کیلئے مجبور کرنے پر ایک پولیس کانسٹیبل کی ناک، کان اور ہونٹ کاٹ ڈالے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • pakistan | lahore | islamabad
    • Share this:
      لاہور: پاکستان میں ایک شخص نے بیوی کو بلیک میل کرنے اور ناجائز تعلقات بنانے کیلئے مجبور کرنے پر ایک پولیس کانسٹیبل کی ناک، کان اور ہونٹ کاٹ ڈالے۔ پنجاب صوبہ کی پولیس نے پیر کو یہ اطلاع دی ۔ پولیس نے بتایا کہ لاہور سے 200 کلومیٹر دور ضلع جھانگ میں اتوار کے روز اہم ملزم محمد افتخار اور اس کے ساتھیوں نے پہلے کانسٹیبل قاسم حیات کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اس کی ناک، کان اور ہونٹ کاٹ ڈالے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: Pakistan: مالکن نے نوکر سے کی شادی، پیار سے ایک دوسرے کو بلاتے ہیں سلمان اور کٹرینہ


      ایک پولیس افسر نے کہا کہ افتخار کو شبہ تھا کہ حیات کا اس کی بیوی کے ساتھ افیئر تھا۔ اس نے اپنے 12 ساتھیوں کے ساتھ مل کر گھر لوٹتے وقت حیات کا اغوا کرلیا اور ایک ویران جگہ پر لے جاکر اس کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر تیز دھار ہتھیار سے اس کے جسم کے اعضا کاٹ ڈالے ۔ کانسٹیبل کو جھانگ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان میں معاشی بحران کاخطرہ! فوجی سربراہ نےطلب کی امریکہ سےمدد، IMF سےمل پائےگافنڈ؟


      گزشتہ ماہ افتخار نے کانسٹیبل حیات کے خلاف پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 354 (خاتون پر حملہ)، 384 (جبرا وصولی) اور 292 (فحاشی) کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا۔ افتخار نے دعویٰ کیا تھا کہ حیات نے اس کے بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے بیوی کو ناجائز تعلقات بنانے پر مجبور کیا تھا ۔

       

      افتخار کا کہنا تھا کہ جب اس کی بیوی، حیات سے ملی تو اس نے اس کو جنسی تعلقات بنانے کیلئے مجبور کیا اور اس کا ویڈیو بھی بنایا اور بعد میں اس کو بلیک میل کرنا شروع کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ افتخار اور اس کے ساتھیوں کی تلاش کے لئے چھاپے ماری کی جارہی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: