உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان :آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کااعتراف، پاکستانی فوج کی سیاست میں تھی مداخلت

    پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا۔ (فائل فوٹو)

    پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا۔ (فائل فوٹو)

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کی فوجوں پر شاذ و نادر ہی تنقید کی جاتی ہے لیکن ہماری فوج کو اکثر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اس کی وجہ سیاست میں فوج کی مداخلت ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Islamabad
    • Share this:
      اسلام آباد: پاکستان کے موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں فوج کی مداخلت رہتی تھی۔ یوم دفاع و شہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کی فوجوں پر شاذ و نادر ہی تنقید کی جاتی ہے لیکن ہماری فوج کو اکثر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اس کی وجہ سیاست میں فوج کی مداخلت ہے۔ اسی لئے فروری میں فوج نے سیاست میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

      'فوج پر تنقید کے لیے نامناسب زبان استعمال کی گئی'


      جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کے کئی اداروں نے فوج پر تنقید کی اور نامناسب زبان استعمال کی۔ جنرل باجوہ نے کہا کہ فوج پر تنقید کرنا سیاسی جماعتوں اور عوام کا حق ہے لیکن فوج کے خلاف استعمال کی جانے والی زبان سے محتاط رہنا چاہیے۔ باجوہ نے تقریب کا آغاز یہ کہہ کر کیا کہ بطور آرمی چیف یہ ان کا آخری خطاب تھا۔

      یہ بھی پڑھیں

      میں جلد ریٹائر ہونے والا ہوں: جنرل باجوہ


      جنرل باجوہ نے کہا، “میں جلد ریٹائر ہو رہا ہوں۔ اس بار یہ تقریب تھوڑی دیر بعد منعقد کی جا رہی ہے۔ بتا دیں کہ آرمی چیف رواں ماہ کے آخر تک ریٹائر ہونے والے ہیں۔ 1965 کی جنگ میں شہید ہونے والے ہیروز کی قربانیوں کو یاد کرنے کے لیے ہر سال 6 ستمبر کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں یوم دفاع اور شہدا کی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ تاہم اس سال ملک بھر کے سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے اسے ملتوی کردیاگیا۔

      آپ کو بتادیں کہ ان دنوں پاکستان میں نئے آرمی چیف کی تقرری کو لے کر قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ جنرل باجوہ کی مدت کار 29 نومبر کو ختم ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نئے آرمی چیف کا انتخاب کریں گے۔ 'جیو ٹی وی' کے مطابق حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آرمی چیف کا جانشین مقررہ وقت پر اور آئین کے مطابق کیا جائے گا۔
      Published by:Mirzaghani Baig
      First published: