اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاکستان میں سابق سفارتکارکی بیٹی کا بے رحمی سے قتل، سرقلم کرنے کے بعد گولی مار دی گئی

    پاکستان (Pakistan) میں ایک سابق سفارتکار کی بیٹی کا قتل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے معاملے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سابق سفیر کی بیٹی کے قتل سے قبل اس کا سر کاٹ دیا گیا تھا۔

    • Share this:
      اسلام آباد: پاکستان (Pakistan) میں ایک سابق سفارتکار کی بیٹی کا قتل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے معاملے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سابق سفیر کی بیٹی کے قتل سے قبل اس کا سر کاٹ دیا گیا تھا۔ یہ حادثہ منگل کے روز پیش آیا ہے۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ حادثہ کو اسلام آباد کے ایک گھر کے اندر انجام دیا گیا ہے۔ متاثرہ کی شناخت 27 سال کی نور مقدم (Noor Mukadam) کے طور پر ہوئی ہے، جو شوکت مقدم کی بیٹی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نور مقدم کو گولی مارنے سے قبل ان پر چاقو سے حملہ کیا گیا تھا۔

      پولیس کے مطابق، قتل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں متاثرہ کے ایک دوست کو گرفتار کیا گیا ہے (Pakistan Ex Diplomat Daughter Killed)۔ پولیس افسر نے کہا، ’مبینہ طور پر نور مقدم کا قتل کرنے والا یہ شخص ملک کے بڑے بزنس مین کا بیٹا ہے‘۔ معاملے کی شکایت لکھا دی گئی ہے‘۔

      پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے قتل کے اس معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہیں رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ مشتبہ شخص نے نور مقدم کا سر جسم سے الگ کر دیا تھا۔ پھر ان پر گولیوں سے بھی حملہ کیا گیا۔

      مشتبہ شخص کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں

      گرفتار ہوئے ملزم کی شناخت ظہیر جعفر کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ اور نور مقدم طویل وقت سے دوست تھے۔ ابتدائی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نور مقدم پیر کو مشتبہ شخص کے گھر پر آئی ہوئی تھیں۔ مشتبہ شخص کو نشے کی عادت ہے اور اس کی ذہنی حالت بھی ٹھیک نہیں ہے۔

      اس سے قبل پاکستان میں افغان سفیر کی بیٹی کا بھی اغوا کرکے اسے اذیت دی گئی تھی، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔ اس حادثہ کی وجہ سے افغانستان نے پاکستان سے اپنے سفارتی تعلقات تک منقطع کر لئے ہیں۔ (ایجنسی اِن پُٹ)
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: