உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pakistan: نواز شریف کے پاکستان لوٹنے کی راہ ہموار، نئی سرکار نے جاری کیا پاسپورٹ

    Pakistan: نواز شریف کے پاکستان لوٹنے کی راہ ہموار، نئی سرکار نے جاری کیا پاسپورٹ ۔ فائل فوٹو ۔

    Pakistan: نواز شریف کے پاکستان لوٹنے کی راہ ہموار، نئی سرکار نے جاری کیا پاسپورٹ ۔ فائل فوٹو ۔

    پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو برطانیہ سے وطن واپسی کے لیے پاسپورٹ جاری کر دیا گیا ہے، جہاں وہ زیر علاج تھے۔

    • Share this:
      اسلام آباد : پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو برطانیہ سے وطن واپسی کے لیے پاسپورٹ جاری کر دیا گیا ہے، جہاں وہ زیر علاج تھے۔ یہ اطلاع پیر کو میڈیا میں شائع ہونے والی ایک خبر سے سامنے آئی ہے۔ 72 سالہ نواز شریف تین مرتبہ پاکستان کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے ان کے خلاف کرپشن کے کئی مقدمات شروع کیے تھے۔ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے علاج کے لئے چار ہفتوں کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت کے بعد نومبر 2019 میں نواز شریف لندن روانہ ہو گئے تھے ۔

      اخبار 'دی ایکسپریس ٹریبیون' نے اطلاع دی ہے کہ نواز کو ان کے چھوٹے بھائی اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں نئی ​​حکومت نے پاسپورٹ جاری کیا ہے۔ پچھلے سال ان کے پاسپورٹ کی میعاد ختم ہو گئی تھی اور اس وقت کی عمران کی قیادت والی حکومت نے اس کی کبھی تجدید نہیں کی تھی، جس کی وجہ سے ان کے لیے لندن چھوڑنا ناممکن ہو گیا تھا۔ جیو نیوز کے مطابق نواز شریف کو جاری کئے گئے پاسپورٹ کی نوعیت 'عام' ہے اور اسے 'تتکال' کیٹیگری میں بنایا گیا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : دھرم سنسد کو لے کر SC نے اتراکھنڈ سرکار کو لگائی پھٹکار، کہا: اشتعال انگیز تقریر پر لگائیں روک


      پاسپورٹ 23 اپریل 2022 کو اسلام آباد میں جاری کیا گیا۔ ایکسپریس ٹریبیون نے بتایا ہے کہ وزارت داخلہ کے مطابق سابق وزیراعظم کو 10 سال کی ویلڈیٹی کا پاسپورٹ جاری کردیا گیا ہے۔ منگل کو وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ سفارتی پاسپورٹ نواز شریف کا حق ہے اور انہیں جلد ہی جاری کر دیا جائے گا۔ رانا نے کہا تھا کہ 'یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے شخص کو شہریت دینے سے انکار کیا جا رہا ہے'۔

       

      یہ بھی پڑھئے : شادی کی پہلی ہی رات دولہے کو خوش کرنے کیلئے دلہن نے جوش میں کرڈالا ایسا کام، پہنچ گئی اسپتال


      نواز پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے سینئر رہنما ہیں۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے لندن میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی تھی اور پاکستان کی "سیاسی صورتحال" پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ دونوں رہنماؤں نے سیاست اور قومی مفاد سے متعلق بہت سے معاملات پر مل کر کام کرنے کا عزم کیا۔

      نواز نے 2019 میں برطانیہ جانے سے قبل لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان واپس آنے کا وعدہ کیا تھا۔ انہیں العزیزیہ ملز کرپشن کیس میں بھی ضمانت دیدی گئی تھی، جس میں وہ لاہور کی انتہائی سیکیورٹی والی کوٹ لکھپت جیل میں سات سال قید کی سزا کاٹ رہے تھے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: