Pakistan on J&K delimitation: پاکستان کی بوکھلاہٹ، کشمیر میں حد بندی کے خلاف پارلیمنٹ میں پاس کی تجویز، لگایا یہ بڑا الزام
Pakistan on J&K delimitation: پاکستان کی بوکھلاہٹ، کشمیر میں حد بندی کے خلاف پارلیمنٹ میں پاس کی تجویز، لگایا یہ بڑا الزام ۔ فائل فوٹو ۔
Pakistan parliament on Kashmir delimitation: ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تجویز پیش کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مبینہ ہندوستان قدم کا مقصد مصنوعی طور پر مسلم اکثریتی جموں و کشمیر کی انتخابی طاقت کو تبدیل کرنا ہے ۔
اسلام آباد میں خواہ کسی کی بھی سرکار ہو ، ہندوستان کے خلاف اس کی ناپاک حرکتیں بند نہیں ہوسکتیں ۔ جب جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹایا گیا تو بھی پاکستان کی پارلیمنٹ میں اس کو لے کر تجویز پاس کی گئی تھی اور اب جب جموں و کشمیر اسمبلی کے لئے حد بندی کمیشن کی رپورٹ آئی ہے تو بھی اس نے اپنی پارلیمنٹ میں اس کے خلاف تجویز پاس کی ہے ۔ اس نے کہا ہے کہ ہندوستان جموں و کشمیر میں ڈیموگرافک تبدیلی کرنا چاہتا ہے ۔
پاکستان سرکار کے ذریعہ چلنے والے ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تجویز پیش کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مبینہ ہندوستان قدم کا مقصد مصنوعی طور پر مسلم اکثریتی جموں و کشمیر کی انتخابی طاقت کو تبدیل کرنا ہے ۔
پاکستان کی پارلیمنٹ میں پیش تجویز میں حد بندی کمیشن کی رپورٹ کو خاص طور پر خارج کرتے ہوئے الزام لگایا گیا ہے کہ حد بندی عمل کے ذریعہ ہندوستان کی کوشش پانچ اگست 2019 کی غیر قانونی کارروائی اور اس کے بعد اٹھائے گئے اقدامات کو مبینہ طور پر آگے بڑھانا ہے ۔
پاکستان کی پارلیمنٹ میں پیش تجویز میں کہا گیا ہے کہ کشمیر کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے اور اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کے ایجنڈے کا زیر التوا معاملہ ہے ۔ تجویز میں ہندوستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے اور ان پر عمل کرے ۔
غور طلب ہے کہ جموں و کشمیر میں حد بندی کے لئے مارچ 2020 میں کمیشن کی تشکیل کی گئی تھی ، جس نے پچھلے ہفتہ اپنی حتمی رپورٹ دی تھی ۔ رپورٹ میں جموں خطہ میں چھ اور کشمیر وادی میں ایک اسمبلی سیٹ بڑھانے کی تجویز ہے ۔ رپورٹ کے عمل میں آنے پر 90 رکنی اسمبلی میں جموں خطہ میں 43 اور کشمیر وادی میں 47 سیٹیں ہوں گی۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔