உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    واجپئی کے انتقال پر پاکستان کا اظہار افسوس ، عمران خان نے کہا : انہیں امن کیلئے ہمیشہ یاد کیا جائے گا

    اٹل بہاری واجپئی ۔ فائل فوٹو ۔

    اٹل بہاری واجپئی ۔ فائل فوٹو ۔

    عمران خان نے واجپئی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان امن کی سمت میں ان کی کوششوں کو ہمیشہ کیا جائے گا

    • Share this:
      پاکستان نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہمیں اٹل بہاری واجپئی کی موت کی افسوسناک خبر ملی ہے ، واجپئی ایک مشہور لیڈر تھے ، جنہوں ہندوستان اور پاکستان تعلقات میں تبدیلی لانے کی سمت میں کام کیا ، وہ ترقی کیلئے علاقائی تعاون کے اہم حامی تھے ۔
      انہوںنے پاکستان حکومت اور لوگوں کی طرف سے واجپئی کے کنبہ ، ہندوستان کی حکومت اور عوام کے تئیں دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔ پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان نے بھی سابق وزیر اعظم واجپئی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان امن کی سمت میں ان کی کوششوں کو ہمیشہ کیا جائے گا ۔
      خان نے ایک بیان میں کہا کہ واجپئی جی سب کونٹیننٹ کے اہم سیاسی شخصیت تھے اور ان کے انتقال سے ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں دکھ کی اس گھڑی میں ہندوستان کے لوگوں کے تئیں اپنی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں ۔ خیال رہے کہ واجپئی کا طویل علالت کے بعد گزشتہ روز دہلی میں 93 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔
      First published: