پاکستان: پشاور میں مسجد میں نماز کے دوران خودکش دھماکہ، 59 افراد جاں بحق، 140سے زائد خمی
پاکستان: پشاور میں مسجد میں نماز کے دوران خودکش دھماکہ، 25 افراد جاں بحق، 100 سے زائد خمی (Photo: Twitter/@faizanriaz7_)
pakistan news: پاکستان میں بڑے بم دھماکے کی خبر سامنے آرہی ہے۔ پشاور کی ایک مسجد میں نماز کی ادائیگی کے دوران خودکش حملے میں درجنوں افراد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
پشاور : پاکستان میں بڑے بم دھماکے کی خبر سامنے آرہی ہے۔ پشاور کی ایک مسجد میں نماز کی ادائیگی کے دوران خودکش حملے میں درجنوں افراد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ بڑی تعداد میں لوگ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق یہ دھماکہ پولیس لائنز کی مسجد میں ہوا ہے ۔
جیو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال نے دھماکے میں جاں بحق اور زخمی افراد کی فہرست جاری کی ہے، جس کے مطابق 59 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 140 سے زائد زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 5 سب انسپکٹرز، مسجد کے پیش امام صاحبزادہ نور الامین ، ایک خاتون اور دیگر افراد شامل ہیں۔ خاتون مسجد سے متصل پولیس کوارٹر میں رہاش پذیر تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خود کش دھماکہ ظہر کی نماز کے دوران مسجد میں ہوا ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا، جب مسجد میں نماز ادا کی جارہی تھی۔ اس دھماکہ میں رپورٹس کے مطابق مسجد کی چھت بھی نیچے آگئی ہے ۔ ملبہ کو ہٹانے کیلئے کرین منگوائی گئی ہے۔
پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرکے اس خودکش دھماکہ کی مذمت کی ہے اور متاثرہ کنبوں کیلئے دعا کی ہے ۔
Strongly condemn the terrorist suicide attack in police lines mosque Peshawar during prayers. My prayers & condolences go to victims families. It is imperative we improve our intelligence gathering & properly equip our police forces to combat the growing threat of terrorism.
سی ٹی ڈی کا دفتر بھی پولیس لائنز میں ہی ہے ۔ نیز پشاور پولیس کے سربراہ اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا دفتر بھی ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔