உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pakistan Petrol Price Hike:پاکستان میں آج سے 30روپے فی لیٹر مہنگا ہوا پٹرول، ہوسکتا ہے برا حال

    پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں کیا گیا 30 روپے کا اضافہ۔

    پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں کیا گیا 30 روپے کا اضافہ۔

    Pakistan Petrol Price Hike: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کی جانب سے اشیا پر سبسڈی ختم کرنے کے اصرار کے بعد وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے جمعرات کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست اضافے کا اعلان کیا۔

    • Share this:
      اسلام آباد:Pakistan Petrol Price Hike:پاکستان میں ڈیزل، پیٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔ پاکستان میں جمعرات کی آدھی رات سے ہی ڈیزل پیٹرول 30 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔ چونکہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، اس کا اثر ہر چیز کی قیمت پر پڑے گا۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز آئی ایم ایف سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد کل نصف شب سے پیٹرول کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

      اطلاعات کے مطابق ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 30 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ معاشی ماہرین قیمتوں میں اضافے کو حکومت کی بڑی غلطی قرار دے رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ قیمتوں میں اضافے سے یہ 'پٹرول بم' پورے ملک پر گرایا گیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      PTI Imran Khan Azadi March کے 10 بڑے اپڈیٹ: حامیوں نے میٹرو اسٹیشن پھونکا، جلاڈالی گاڑیاں

      وزیرفائنانس نے کیا اعلان
      بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کی جانب سے اشیا پر سبسڈی ختم کرنے کے اصرار کے بعد وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے جمعرات کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست اضافے کا اعلان کیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے 27 مئی سے پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 30 روپے اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ جیو ٹی وی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب پاکستان میں ڈیزل پیٹرول کی قیمتیں یہ رہیں گی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Food Crisis Reason:ان وجوہات سے ہوئی کھانے پینے کی چیزیں مہنگی،WTOنے دیا جواب

      پاکستان میں یہ ہوگی نئی قیمتیں
      پٹرول - 179.86 روپے
      ڈیزل - 174.15 روپے
      مٹی کا تیل - 155.56 روپے
      لائٹ ڈیزل - 148.31 روپے
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: