پاکستان : وزیراعظم کا اپوزیشن کو چیلنج ، ہمت ہے تو قومی اسمبلی میں لاکر دکھائیں عدم اعتماد کی تحریک
پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی فائل فوٹو: رائٹرز۔
پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپوزیشن پارٹیوں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان میں عام انتخابات کا سامنا کرنے کی ہمت ہے تو وہ ان کے خلاف قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تجویز پیش کریں
اسلام آباد : پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپوزیشن پارٹیوں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان میں عام انتخابات کا سامنا کرنے کی ہمت ہے تو وہ ان کے خلاف قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تجویز پیش کریں اور اپنی صوبائی اسمبلیوں کو منسوخ کرکے دکھائیں۔روزنامہ ایکسپریس ٹریبیون نے آج یہ اطلاع دی۔ مسٹر عباسی نے کل پنجاب صوبے کے بھاکار ضلع میں وزیراعظم صحت کارڈ منصوبے کےآغاز کے موقع پر عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا’’وہ (اپوزیشن پارٹی)سینیٹ کے انتخابات میں رکاوٹ ڈالنےکے لئے صوبائی اسمبلیوں کو منسوخ کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور میرا ان سبھی کےلئے صاف پیغام ہے کہ جو لوگ پارلیمانی کام کاج کی تنقید کرتے ہیں اگر ان میں ہمت ہے تو وہ اسمبلیوں کو منسوخ کرکے دکھائیں۔جھوٹ ،فریب اور سازش کی یہ سیاست ہمیشہ کےلئے دفن ہوجائے گی۔‘‘ انہوں نے لاہور میں بدھ کو اپوزیشن کے طاقت کے ناکام مظاہرے کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رکن پارلیمنٹ ہوتے ہوئے بھی ان لوگوں نے اس کے کام کاج کے طور طریقوں کی مذمت کرنے کی ایک نئی مثال قائم کی ہے اور جن لوگوں نے لاہور کے مال کے باہر طاقت کے مظاہرے کے نام پر وہ سرکس کیا ،سیاست کیا ہوتی ہے انہیں اس کا پتہ تبھی چلے گا جب وہ اسمبلیوں کو منسوخ کرنے کے بعد لوگوں کے درمیان آئیں گے۔عوام نے انہیں اسمبلیوں کو منسوخ کرنے کے لئے نہیں بلکہ عوامی مسائل کے حل تلاشنے کے لئے ووٹ دئے تھے۔ انہوں نے عوام کی یقین دہانی کی کہ ان کی حکومت اپنا دور حکومت پورا کرے گی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔