ہوم » نیوز » عالمی منظر

بکنی پہنے خاتون کے ساتھ سمندر سے نہاکر نکلتے پاکستان وزیر اعظم عمران خان کا ویڈیو وائرل، ریپ پر پردے کی دی تھی صلاح!

فہد نے ویڈیو ٹویٹ کرکے کہا کہ عمران خان پردہ کرنے پر لیکچر دے رہے ہیں لیکن خود بیچ پر اس طرح سے بکنی پہنے خاتون کے ساتھ نہا رہے ہیں۔

  • Share this:
بکنی پہنے خاتون کے ساتھ سمندر سے نہاکر نکلتے پاکستان وزیر اعظم عمران خان کا ویڈیو وائرل، ریپ پر پردے کی دی تھی صلاح!
فہد نے ویڈیو ٹویٹ کرکے کہا کہ عمران خان پردہ کرنے پر لیکچر دے رہے ہیں لیکن خود بیچ پر اس طرح سے بکنی پہنے خاتون کے ساتھ نہا رہے ہیں۔

پاکستان  (Pakistan)  میں ریپ کے معاملے مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ اسے لیکر اب وزیر اعظم عمران خان (PM Imran Khan) نے ایسی صلاح دے ڈال ہے جس کے بعد وہ خود اس بیان کو لیکر سوالوں کے گھیرے میں آگئے ہیں۔ دراصل عمران خان نے ریپ سے بچنے کیلئے خواتین کو پردہ کرنے کی صلاح دے ڈالی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے اس بیان کے بعد ایک ویڈیو بھی جم کر وائرل ہوا جس میں وہ بکنی پہنے ایک خاتون کے ساتھ سمندر کے بیچ سے نہا کر نکل رہے ہیں۔


یہی نہیں  عمران خان  نے فحشیت کیلئے ہندستان اور یوروپ کو ذمے دار ٹھہرایا۔ عمران خان نے عوام کے ساتھ سیدھے سمواد کے دوران ایک سوال کے جوان میں کہا کہ ملک میں بڑھتے ریپ کے معاملوں کو روکنے کیلئے انہیں عوام کے ساتھ کی ضرورت ہے۔  عمران خان نے کہا، 'ہمیں پردے کے نظام کی ثقافت کو فروغ دینا ہوگا تاکہ فتنوں سے بچایا جاسکے۔ عمران خان نے کہا، دہلی کو ریپ کیپیٹل کہا جاتا ہے اور یوروپ میں فحاشی pornography نے ان کے خاندانی نظام کو تباہ کردیا ہے۔ اسی لئے پاکستانی عوام کو فحاشی پر قابو پانے میں مدد کرنی چاہئے۔ '



عمران خان کے اس بیان کے بعد اب انہیں سوشل میڈیا پر جم ٹرول کیا جارہا ہے۔ عمران خان کی ایک ویڈیو شیئر کرکے  لوگ عمران خان  کے پردے والی صلاح پر ان  سے سوال پوچھ رہے ہیں۔ عمران خان کی اس بہت پرانی ویڈیو میں وہ انڈرویئر میں نظر آرہے ہیں اور ان کے ساتھ بکنی پہنے خاتون بھی موجود ہے۔ دونوں سمندر سے نہا کر نکل رہے ہیں۔

فہد نے ویڈیو ٹویٹ کرکے کہا کہ عمران خان پردہ کرنے پر لیکچر دے رہے ہیں لیکن خود بیچ پر اس طرح سے بکنی پہنے خاتون کے ساتھ نہا رہے ہیں۔ عمران خان کا یہ ویڈیو کافی پرانا ہے جب وہ کرکٹ اسٹار تھے۔ عمران کا یہ ویڈیو اب خود ان کے لئے ان کے گلے کی ہڈی بن گیا ہے۔ ریپ کی بڑھتی واردات کو روکنے کیلئے عمران خان حکومت نے ایک بڑا قانون بنایا ہے اس کے تحت ریپ کے مجرم قصورواروں کو دوا دیکر نیٹ بھی بنایا جاسکتا ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Apr 09, 2021 04:04 PM IST