ہوم » نیوز » عالمی منظر

عمران خان نے پاکستان میں کورونا وائرس لاک ڈاون کو لے کر دیا بڑا بیان ، کہی یہ بات

پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا جارہا ہے اور 6835 نئے کیسز سے متاثرہ افراد کی کل تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 230 کو عبور کرچکی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 2600 ہوگئی ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 14, 2020 11:57 PM IST
  • Share this:
عمران خان نے پاکستان میں کورونا وائرس لاک ڈاون کو لے کر دیا بڑا بیان ، کہی یہ بات
عمران خان نے پاکستان میں کورونا وائرس لاک ڈاون کو لے کر دیا بڑا بیان ، کہی یہ بات ۔ فوٹو : یو این آئی ۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ان کے ملک کی 25 فیصد آبادی خط افلاس سے نیچے (بی پی ایل ) ہے اور اس لئے پاکستان طویل عرصہ تک لاک ڈاون کا سامنا نہیں کرسکتا ۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان طویل عرصہ تک تجارتی سرگرمیوں کو بند نہیں کرسکتا ، کیونکہ ہمارے بی پی ایل اور مزدور زمرے کے لوگ دہاڑی کے ذریعہ گزربسر کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کو روکنے کے لئے لاک ڈاون کی بجائے ہاٹ اسپاٹ والے علاقوں پر نظر رکھی جائے گی ۔


قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا جارہا ہے اور 6835 نئے کیسز سے متاثرہ افراد کی کل تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 230 کو عبور کرچکی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 2600 ہوگئی ہے ۔ اتوار کو پاکستان میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب اور سندھ صوبے ملک کا ووہان بن گئے ہیں ۔ کل سے اب تک دونوں صوبوں میں 4876 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ چار ہزار 119 ہوگئی ہے ۔ دونوں صوبوں میں انفیکشن سے اموات کی تعداد پاکستان میں کل 2632 میں سے 1731 ہے ۔


پاکستان میں کل 139230 متاثرہ اور 2632 افراد کی موت ہوئی ہیں ۔ ملک میں انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 51735 ہے ۔ پاکستان کے وزیر ریل شیخ رشید احمد ، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ، پارٹی کی ترجمان مریم اورنگزیب اور ملک کے سابق کرکٹ کپتان شاہد آفریدی بھی پاکستان میں انفیکشن کے باعث وائرس کےشکار ہیں ۔


صوبہ پنجاب میں سب سے زیادہ متاثرہ اور مرنے والے افراد پائے جاتے ہیں ۔ صوبے میں 52601 متاثرہ مریض اور 969 افراد جاں بحق ہیں ۔ صوبہ سندھ میں انفیکشن کے معاملات 51518 پر پہنچ گئے ہیں ۔ یہاں انفیکشن سے 816 افراد کی موت ہوگئی ہے ۔ خیبر پختون خواہ انفیکشن اور وائرس سے ہونے والی اموات کے معاملہ میں تیسرے نمبر پر ہے ۔ صوبے میں 17450 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 661 فوت ہوگئے ہیں ۔ بلوچستان میں انفکشن کے 8028 کیس ہیں اور 83 اموات ہیں ۔

دارالحکومت اسلام آباد میں بھی صورتحال آہستہ آہستہ خراب ہوتی جارہی ہے ۔ یہاں کل 771 مریضوں کے مقابلہ میں 771 کی تعداد بڑھ کر 7934 ہوگئی ہے اور چار مزید اس وائرس کا شکار ہوگئے ہیں ۔ گلگت بلتستان میں 1095 متاثرہ اور 12 فوت ہوئے ہیں ۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں 604 اور 12 متاثرہ فوت ہوگئے ہیں ۔ دنیا میں کورونا کیسز کا جائزہ لینے والے ورلڈو میٹر کے مطابق کورونا انفیکشن کے معاملات میں پاکستان 15 ویں نمبر پر ہے ۔
First published: Jun 14, 2020 11:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading