ہوم » نیوز » عالمی منظر

عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا دعویٰ- کشمیرپرنریندرمودی کی ڈیل کےآگےجھک گئے پاکستان کے وزیراعظم

ریحام خان نے پاکستان کے وزیراعظم پرالزام لگایا ہے کہ عمران خان نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندرمودی کے ساتھ ایک خفیہ معاہدہ کیا ہے۔

  • Share this:
عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا دعویٰ- کشمیرپرنریندرمودی کی ڈیل کےآگےجھک گئے پاکستان کے وزیراعظم
عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے جموں وکشمیر کولےکرہوئے معاہدے کا انکشاف کیا ہے۔ فائل فوٹو

جموں وکشمیرسے آرٹیکل 370 کے زیادہ ترشقوں کو ہٹانے اورریاست کو مرکزکے زیر انتظام دو خطوں میں تقسیم کئے جانے کے بعد ہندوستانی حکومت کے فیصلے سے پاکستان بوکھلایا ہوا ہے۔ اسی بوکھلاہٹ میں پاکستان نے پوری دنیا میں اس موضوع کو اچھال رہا ہے اورہندوستان کے خلاف اس کا استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ حالانکہ فی الحال کسی بھی بین الاقوامی اسٹیج پراسے کامیابی نہیں ملی ہے۔ اسی درمیان پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان  نے جموں وکشمیرکو لے کرایک سنسنی خیزانکشاف کیا ہے، جس سے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی مشکلوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

ریحام خان نے پاکستانی وزیراعظم پرالزام لگایا ہے کہ عمران خان نے ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی کے ساتھ ایک خفیہ معاہدہ کیا ہے۔ ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ معاہدہ ہندوستان کے وزیراعظم کوخوش کرنے کی کوشش کے تحت کیا گیا ہے۔ اسی کے سبب عمران خان اس موضوع پرکوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھارہے ہیں۔

پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ان پرکافی سنگین الزامات عائد کیا ہے۔ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ان پرکافی سنگین الزامات عائد کیا ہے۔

ریحام خان نےعائد کئے یہ الزام خلیج ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق ریحام خان نےکہا 'ہمیں ابتدا سے ہی سکھایا گیا تھا کہ کشمیربنے گا پاکستان، میں کہوں گی کہ کشمیرکوفروخت کیا گیا ہے۔ ریحام خان نے کہا کہ پانچ اگست کو ہندوستان کے فیصلے کے بعد مجھے میرے ٹیم ممبرکا فون آیا کہ میڈم آپ نے جوکہا تھا وہ سچ ہورہا ہے۔ اس پرریحام خان نے جواب دیا کہ برائے مہربانی دعا کریں کہ ایسا نہ ہو۔ ریحام خان نے کہا کہ میں نے ایسا گزشتہ اگست میں ہی کہا تھا۔ ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی کو جوکرنا چاہے تھا، انہوں نے وہ کیا، آرٹیکل 370 ہٹانا۔ انہوں نے وہی کیا جس کے لئے عوام انہیں زبردست اکثریت سے اقتدارمیں لائی تھی۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اوران کی سابقہ اہلیہ ریحام خان۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اوران کی سابقہ اہلیہ ریحام خان۔ عمران خان کو تھا پہلے سے ہی اس کا علم ریحام خان نے مزید کہا  کہ آپ کے وزیراعظم عمران خان، جس دن انہیں کشمیرکولے کر پالیسی اسٹیٹمنٹ دینا تھا، اس دن انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم تھا کہ مودی ایسا کرنے والے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ میں یہ تب سے جانتا تھا جب میری ان کے بشکیک میں ملاقات ہوئی تھی اوروہ میرے تئیں سخت تھے۔ میں یہ تب سے جانتی تھی جب سے پلوامہ حملہ ہوا تھا۔ ریحام خان نے کہا کہ جب انہیں معلوم تھا کہ ایسا ہونے والا ہے توآپ نے مودی کی طرف دوستی کا ہاتھ کیوں بڑھایا؟  
First published: Aug 20, 2019 08:14 PM IST