உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ‎طالبان کی مدد کیلئے اتاولے ہیں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان، اب بل گیٹس سے لگائی گہار

     وزیر اعظم عمران خان نے بل گیٹس کو بتایا کہ جنگ زدہ ملک افغانستان میں آدھی سے زیادہ آبادی غریب ریکھا سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔ انہیں مالی امداد کی سخت ضرورت ہے۔

    • Share this:
      اسلام آباد۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو افغانستان پر قبضہ کرنے والے طالبان (Taliban) کو لیکر کچھ زیادہ ہی فکر ہے۔ عمران خان نے اب مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس سے اپیل کی ہے کہ وہ تباہ حال افغانستان کی مدد کے لیے انسانی مدد کریں۔  پاکستان کے جیو ٹی وی کے مطابق ، 5 اکتوبر کو ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے بل گیٹس کو بتایا کہ جنگ زدہ ملک افغانستان میں آدھی سے زیادہ آبادی غریب ریکھا سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔ انہیں مالی امداد کی سخت ضرورت ہے۔

      پاکستان پی ایم آفس نے بتایا ہے کہ دونوں لوگوں نے افغانستان کے صحت کے نظام کے بارے میں بات چیت کی ہے۔ اس کے ساتھ پولیو کے خاتمے کے بارے میں بھی بات کی گئی ہے کیونکہ دنیا میں پاکستان اور افغانستان میں اب تک پولیو کا خطرہ بنا ہوا ہے۔

      عمران خان اور بل گیٹس  (Bill Gates) نے پاکستان اور افغانستان سے متعدی بیماریوں کے خاتمے کے اپنے عزم کو مزید مضبوط بنانے پر بات کی۔ عمران خان نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے پولیو کے خاتمے کے لیے کی جانے والی مدد کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال وائلڈ پولیو وائرس کا صرف ایک کیس سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ان کی حکومت پاکستان میں ہر قسم کے پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

      بل گیٹس نے پولیو کے حوالے سے عمران خان کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے پاکستان میں پولیو پروگرام کو لیکر فاؤنڈیشن سے مسلسل تعاون کا وعدہ کیا ہے۔

      Published by:Sana Naeem
      First published: