جموں و کشمیرکے حالات پرعمران خان کی سعودی عرب ولی عہد محمد بن سلمان سے بات چیت

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

Sep 20, 2019 10:49 AM IST | Updated on: Sep 20, 2019 10:49 AM IST
جموں و کشمیرکے حالات پرعمران خان کی سعودی عرب ولی عہد محمد بن سلمان سے بات چیت

ولی عہد محمد بن سلمان اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان۔(تصویر:العربیہ)۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر جمعرات کو یہاں پہنچے پی ایم عمران خان کا خیر مقدم مکہ کے گورنر خالد ا لفیصل عبدالعزیز نے کیا ۔ انہوں نے محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران سعودی تیل ٹینکروں پر حملے کی بھی سخت مذمت کی ۔ جیو نیوز کے مطابق میٹنگ میں عمران خان نے وادی کشمیر میں موجودہ حالات کا بھی ذکر کیاہے۔

عمران خان نے کہا کہ جموں و کشمیر سے خصوصی درجہ ختم کرنے کے بعد سے ایسے واقعات مزید بڑھ گئے ہیں ۔عمران خان اورمحمد بن سلمان نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اس سے قبل پاکستان کے وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ’’وزیراعظم مسئلہ کشمیرپر محمد بن سلمان کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں رہے ہیں ۔ اس برس کے اوائل فروری میں ولی عہد سلمان کے دورے کے بعد پاکستان-سعودی عرب کے درمیان تعاون کے تمام شعبوں میں تعلقات نے رفتار پکڑی ہے‘‘۔ دونوں لیڈروں کے درمیان بات چیت کے دوران عمران خان نے کسی بھی دہشت گرد انہ حملے کے خلاف سعودی عرب کی حمایت کرنے کا عزم ظاہر کیا

عمران خان نے عندیہ دیا کہ پاکستان عرب کی حفاظت سے متعلق کسی بھی خطرے کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا ۔ واضح ر ہے کہ ہندوستان کی مرکزی حکومت نے گزشتہ 5 اگست کو جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے سے متعلق دفعہ 370 کو منسوخ کر دیا تھا ۔ اس کے بعد سے ہی پاکستان کشمیر مسئلے کو کسی بھی پلیٹ فارم سے اٹھانے سے گریز نہیں کر رہا ہے ۔ تاہم پاکستان کو اس معاملے میں ہر بار منہ کی کھانی پڑ رہی ہے۔

Loading...

Loading...