ہوم » نیوز » عالمی منظر

ہندوستان کے دورے سے کچھ گھنٹے پہلے عمران خان نے بنگلہ دیش کی پی ایم شیخ حسینہ کو کیا فون، کہی یہ بات

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کے ہندوستان روانہ ہونے سے چند گھنٹے پہلے، وزیراعظم عمران خان نے اچانک انہیں فون کیا۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔

  • Share this:
ہندوستان کے دورے سے کچھ  گھنٹے  پہلے عمران خان نے بنگلہ دیش کی پی ایم شیخ حسینہ کو کیا فون، کہی یہ بات
ہندوستان کے دورے سے کچھ گھنٹے پہلے عمران خان نے بنگلہ دیش کی پی ایم شیخ حسینہ کو کیا فون، کہی یہ بات ۔(تصویر:نیوز18)۔

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کے ہندوستان روانہ ہونے سے چند گھنٹے پہلے، وزیراعظم عمران خان نے اچانک انہیں فون کیا۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ عمران خان مسئلہ کشمیر پرہندوستا مخالف مہم چلا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں ، وہ پوری دنیا کے مسلم رہنماؤں سے بات چیت کرکے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے حق میں حمایت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ شیخ حسینہ کے پریس سکریٹری احسان الکریم نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ عمران خان نے بدھ کے روزوزیراعظم بنگلہ دیش کوفون کیا اور شیخ حسینہ سے ان کی خیریت پوچھی اوران کی آنکھوں کے علاج کے بارے میں دریافت کیا۔یادرہے کہ حال ہی میں لندن میں حسینہ کی آنکھ کی سرجری ہوئی تھی۔ احسان الکریم نے بتایا کہ وزیر اعظم حسینہ نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔بنگلہ دیش میں پی ایم او کے عہدیداروں نے بتایا کہ گذشتہ سال عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب پاکستان اوربنگلہ دیش کے وزرائے اعظم کے درمیان فون پر بات چیت ہوئی ہو۔


ہندوستان کے دورے پرہیں شیخ حسینہ


بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ جمعرات کو نئی دہلی پہنچ گئیں۔وہ ورلڈ اکنامک فورم کی ہندوستان اقتصادی کانفرنس میں شرکت کے لئے چار روزہ دورے پر آئی ہیں۔ اس دوران ، وہ اپنے ہم منصب نریندرمودی سے بھی ملاقات کریں گی۔ پچھلی چند دہائیوں میں، اس وقت بنگلہ دیش اورپاکستان کے تعلقات بہت تلخ ہیں۔ گذشتہ سال دونوں ممالک کے مابین سفارتی تنازعہ بڑھ گیا تھا جب ڈھاکہ نے پاکستان کے ہائی کمشنر سطح کے عہدیداروں کو ویزا دینے سے انکار کردیا تھا۔ سکریٹری خارجہ کی سطح پر گذشتہ چار سالوں سے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

First published: Oct 03, 2019 08:38 PM IST