ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا- حل نکالنے کے لئے تیار، جنگ بندی کی بحالی کا خیر مقدم

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ کے روز ہند-پاک سرحد پر جنگ بندی کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بات چیت کے ذریعے تمام باقی مسائل کا حل نکالنے کے لئے تیار ہے، لیکن ہندوستان کو مذاکرات آگے بڑھانے کے لئے مناسب ماحول تیار کرنا ہوگا۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 28, 2021 01:19 AM IST
  • Share this:
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا- حل نکالنے کے لئے تیار، جنگ بندی کی بحالی کا خیر مقدم
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا- حل نکالنے کے لئے تیار، جنگ بندی کی بحال کا خیر مقدم

نئی دہلی: پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ہفتے کے روز ہند-پاک سرحد پر جنگ بندی کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بات چیت کے ذریعہ تمام باقی مسائل کا حل نکالنے کے لئے تیار ہے، لیکن ہندوستان کو مذاکرات آگے بڑھانے کے لئے مناسب ماحول تیار کرنا ہوگا۔عمران خان نے سرحد پار سے گولی باری پر جنگ بندی کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے ٹویٹ کیا، ’میں ایل او سی کے پاس جنگ بندی کی بحالی کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ آگے کی ڈیولپمنٹ کے لیے ہندوستان کو خوشگوار ماحول کے ساتھ آگے آنا ہوگا‘۔




پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا، ’ہم ہمیشہ امن کے حق میں ہیں اور مذاکرات کے ذریعے سے تمام مسائل کو حل کرنے کی خاطر آگے بڑھنے کے لئے تیار ہیں‘۔ ہندوستان نے رواں ہفتے پاکستان کے وزیراعظم کے طیارے کو سری لنکا کے لیے ملک کے ہوائی علاقے سے گزرنے کی اجازت دی تھی۔ عمران خان کا یہ بیان فوجی سربراہ جنرل قمر باجوہ کی جانب سے رواں ماہ کے آغاز میں کشمیر کے مسائل کو ’پرامن‘ طریقے سے حل کرنے کی اپیل کے بعد آیا ہے۔





حالانکہ  عمران خان نے اپنے پرانے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا،’ہندوستان کو لمبے عرصے سے جاری ہمارے مطالبے کو پورا کرنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے چاہئے اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل (یو این ایس سی) کی قرار دادوں کے مطابق از خود فیصلہ کرنے کا حق دینا چاہئے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 28, 2021 12:47 AM IST