உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pakistan news: عمران خان کا آخری داوں، خفیہ لیٹر بم کو کریں گے شیئر، اس کے بعد دے سکتے ہیں استعفیٰ!

    پاکستانی وزیر اعظم عمران خان خفیہ لیٹر بم کو کریں گے شیئر، پھر دے سکتے ہیں استعفیٰ!

    پاکستانی وزیر اعظم عمران خان خفیہ لیٹر بم کو کریں گے شیئر، پھر دے سکتے ہیں استعفیٰ!

    Pak PM Imran khan resigned: پاکستان میں عمران خان (Pakistan PM Imran Khan) حکومت کا گرنا اب تقریباً طے ہوچکا ہے۔ آج بھی عمران خان کے دو وزرا نے ان کا ساتھ چھوڑ دیا ہے۔ اس درمیان عمران خان نے آج سیکریٹ لیٹر بم کو شیئر کرنے کا اعلان کیا ہے، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی حکومت کو گرانے میں غیر ملکی طاقتوں کا ہاتھ ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ قومی اسمبلی کے اراکین اور سینئر صحافیوں سے ملاقات کریں گے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان میں عمران خان (Pakistan PM Imran Khan) حکومت کا گرنا اب تقریباً طے ہوچکا ہے۔ آج بھی عمران خان کے دو وزرا نے ان کا ساتھ چھوڑ دیا ہے۔ اس درمیان عمران خان نے آج سیکریٹ لیٹر بم کو شیئر کرنے کا اعلان کیا ہے، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی حکومت کو گرانے میں غیر ملکی طاقتوں کا ہاتھ ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ قومی اسمبلی کے اراکین اور سینئر صحافیوں سے ملاقات کریں گے۔ اس میٹںگ میں وہ اس خط کے بارے میں بھی انکشاف کریں گے، جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ ان کی حکومت گرانے میں غیر ملکی طاقت کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کی حکومت کو گرانے کے لئے غیر ملکی طاقتیں لابنگ کر رہی ہیں اور اس کے بارے میں ان کے پاس پختہ ثبوت ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ عمران خان اراکین پارلیمنٹ اور صحافیوں کے ساتھ میٹنگ میں اس کے بارے میں اہم ثبوت پیش کریں گے۔

      اس درمیان شام کو عمران خان ملک کو خطاب کریں گے اور اسی ضمن میں ان کے استعفیٰ کی بھی قیاس آرائی کی جا رہی ہے۔ عمران خان حکومت میں داخلی امور کے وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان آج ملک کو خطاب کریں گے۔ حالانکہ اس سے قبل عمران خان نے کہا تھا کہ وہ غیر ملکی پالیسیوں کے تحت اس خط کو عوامی نہیں کریں گے، لیکن اب وہ قومی اسمبلی کے اراکین اور صحافیوں کو اسے دکھانے کے لئے راضی ہوگئے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      عمران خان کے اقتدار سے باہر کی الٹی گنتی شروع، ووٹنگ سے قبل ایک اور رکن پارلیمنٹ نے چھوڑا ساتھ

      فلور ٹسٹ سے پہلے کریں گے استعفیٰ کا اعلان

      اس پورے حادثہ پر گہری نظر رکھنے والے ذرائع نے سی این این نیوز18 (CNN news 18) کو بتایا ہے کہ شام کو ملک کو خطاب کرنے کے بعد عمران خان استعفیٰ دے دیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ عمران خان ملک کو خطاب کریں گے اور اسی میں استعفیٰ دینے کا اعلان کریں گے۔ وہ قومی اسمبلی میں فلور ٹسٹ کا سامنا نہیں کریں گے۔ اس سے قبل استعفیٰ دے دیں گے۔ عمران خان متحدہ قومی موومنٹ- پاکستان (MQM-P) کے لیڈر خالد مقبول صدیقی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد ماگسی کا سیکریٹ لیٹر بھی شیئر کریں گے۔ حالانکہ پاکستانی صحافی وجاہت کاظمی نے کہا ہے کہ دونوں پارٹی کے لیڈران کو اس خط کو دیکھنے کے لئے مدعو نہیں کیا گیا ہے۔

       

      چیف جسٹس کو خط دکھانے کے لئے تیار

      دوسری جانب جیوز نیوز نے خبر دی ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اس دھمکی بھرے خط کو پاکستان کے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو بھی دکھانے کے لئے تیار ہیں۔ فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اس خط کی پہنچ سول ملٹری کے کچھ چنندہ لوگوں تک ہی محدود ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان نے 27 مارچ کو اسلام آباد کی ریلی میں کہا تھا کہ ان کے پاس ایسے خط موجود ہیں، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ان کی حکومت کو گرانے کے لئے غیر ملکی طاقتیں کس قدر لابنگ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ خط اپوزیشن کے ذریعہ پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد لانے سے بہت پہلے کا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ عمران خان کی حکومت گرانے کی تیاری بہت پہلے سے ہو رہی تھی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: