உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان لوٹتے ہی عمران خان نے پھر الاپا کشمیر کا راگ ، کشمیریوں کیلئے حمایت کو بتایا "جہاد"۔

    عمران خان کی حکومت نے انکم ٹیکس کی زیادہ سے زیادہ شرح 25 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کردی ہے۔ اس کے ساتھ ، ماہانہ انکم بریکٹ کو بھی پہلے سے کم کر دیا گیا ہے۔

    عمران خان کی حکومت نے انکم ٹیکس کی زیادہ سے زیادہ شرح 25 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کردی ہے۔ اس کے ساتھ ، ماہانہ انکم بریکٹ کو بھی پہلے سے کم کر دیا گیا ہے۔

    امریکہ سے لوٹنے کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہونے کو جہاد بتایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا حمایت کرے یا نہ کرے ، پھر بھی پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      امریکہ سے لوٹنے کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہونے کو جہاد بتایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا حمایت کرے یا نہ کرے ، پھر بھی پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے ۔ اپنی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دنیا کشمیریوں کے ساتھ ہو نہ ہو ، ہم ان کے ساتھ ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ یہ ( کشمیریوں کے ساتھ ہونا ) جہاد ہے ، ہم ایسا اس لئے کرر ہے ہیں کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ اللہ ہم سے خوش رہے ۔ یہ ایک جدوجہد ہے ور جب وقت اچھا نہیں ہو، تو ہمت مت ہارو ، مایوس مت ہو، کیونکہ کشمیری آپ کی جانب دیکھ رہے ہیں ۔

      انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی لوگ ان کے ساتھ ہیں تو کشمیر جیتیں گے ۔ عمران خان نے جمعہ کو کشمیر کے معاملہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں بھی اٹھایا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ ہندوستان کو کشمیر میں غیر انسانی کرفیو ہٹا دینا چاہئے اور سبھی سیاسی قیدیوں کو رہا کرنا چاہئے ۔

      غور طلب ہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اسٹیج سے تقریبا 50 منٹ کی اپنی تقریر میں عمران خان نے جوہری جنگ کا راگ الاپتے ہوئے کشمیر اور ہندوستان پر کافی بولا تھا ۔ عمران خان کا جنگ راگ ، وزیر اعظم مودی کے اسی اسٹیج سے کچھ وقت پہلے دئے گئے امن پیغام کے بالکل برعکس تھا ۔ مودی نے کہا تھا کہ ہندوستان ایک ایسا ملک ہے ، جس نے دنیا کو یدھ نہیں بودھ دیا ہے ۔

      قابل ذکر ہے کہ پاکستان کشمیر کے مسئلہ کو اسی وقت سے عالمی بنانے کی کوشش کررہا ہے جب ہندوستان نے پانچ اگست کو جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کردیا تھا ۔ حالانکہ اس سے وابستہ آرٹیکل 370 کے زیادہ تر التزامات ختم کرنے کو ہندوستان نے اپنا داخلی معاملہ بتایا ہے ۔
      First published: