உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عمران خان سعودی قیادت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات پر گفت و شنید کریں گے

    پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان

    پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان

    ریاض میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عمران خان نے اپنے وفد کے ساتھ منگل کی شب مکہ میں عمرہ ادا کیا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان بدھ کو سعودی عرب قیادت کے ساتھ دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل سمیت مختلف ایشوز پر بات چیت کریں گے۔عمران خان سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور پرنس محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر گئے ہوئے ہیں۔

      پاکستان ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق عمران خان سعودی کے بادشاہ کی جانب سے رائل کورٹ میں منعقد سرکاری ضیافت میں بھی شرکت کریں گے۔

      ریاض میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عمران  خان نے اپنے وفد کے ساتھ منگل کی شب مکہ میں عمرہ ادا کیا۔ عمران  خان خانہ کعبہ بھی گئے اور مسلم دنیا اور پاکستان کی خوشحالی اور امن کے لئے دعاکی اور نوافل ادا کئے۔

      اس دوران عمران خان کے ساتھ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر اعظم کے کامرس مشیر عبدالرزاق داؤد بھی موجود تھے۔
      First published: