ہوم » نیوز » عالمی منظر

عمران خان کی جائے گی حکومت؟ کہا : میرے لوگ بک گئے ، میں اپوزیشن میں بیٹھنے کیلئے تیار

عمران خان نے کہا کہ ان کی سوچ تھی کہ میرے اوپر عدم اعتماد کی تلوار لٹکائیں گے اور اگر مجھے کرسی سے پیار ہوگا تو میں ان کے سارے کیس ختم کردوں گا ۔ میں خود اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے جارہا ہوں ۔

  • Share this:
عمران خان کی جائے گی حکومت؟ کہا : میرے لوگ بک گئے ، میں اپوزیشن میں بیٹھنے کیلئے تیار
عمران خان کی جائے گی حکومت؟ کہا : میرے لوگ بک گئے ، میں اپوزیشن میں بیٹھنے کیلئے تیار

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ملک کے نام خطاب میں اپوزیشن پارٹیوں پر جم کر نشانہ سادھا ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں ملک کی جمہوریت کا مذاق بنارہی ہیں ۔ عمران خان نے الزام لگایا کہ سینیٹ کے الیکشن میں اپوزیشن امیدوار یوسف رضا گیلانی نے جم کر پیسے تقسیم کئے ۔ بتادیں کہ ملک کے وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی شکست کے بعد عمران خان نے پارلیمنٹ میں ہفتہ کو اعتماد کے ووٹ کی بات کہی ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں واضح طور پر کہا کہ وہ اپوزیشن میں بیٹھنے کیلئے تیار ہیں ، لیکن بدعنوانی کو فروغ نہیں دینے والے ہیں ۔


عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن نے پوری کوشش کی کہ سینیٹ انتخابات کے لیے ہمارے اراکین توڑیں اور ہماری اکثریت کو ختم کریں ۔ اکثریت ختم کرنا عدم اعتماد کا ووٹ نہیں ہے ، ان کا مقصد تھا کہ اعتماد کے ووٹ کی تلوار مجھ پر لٹکائیں اور میں این آر او دوں ، لیکن میں اپوزیشن کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گا ۔  انہوں نے کہا کہ میں پرسوں اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے رہا ہوں، ارکان اسمبلی ضمیر کے مطابق ووٹ دیں، اگر میں اہل نہیں ہوں اور مجھ پر اعتماد ظاہر نہیں کیا جاتا تو میں اپوزیشن میں چلا جاؤں گا۔


اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا اگر اقتدار چلا جاتا ہے تو میرا کیا نقصان ہوگا، مجھے سرمایہ جمع نہیں کرنا اور جائیداد نہیں بنانی، سفر اور سیکورٹی کے علاوہ مجھ پر حکومت کا کوئی پیسہ خرچ نہیں ہو رہا، لیکن میں باہر بھی ہوجاؤں تب بھی آپ کو نہیں چھوڑوں گا، قوم کا پیسہ واپس کرنا ہوگا۔


سیاست میں پیسہ کمانے نہیں آیا

عمران خان نے کہا کہ میں سیاست میں پیسہ کمانے کیلئے نہیں آیا ہوں ۔ میرے پاس پہلے سے ہی اتنا پیسہ اور شہرت تھی کہ میں اپنی پور زندگی سکون کے ساتھ رہ سکتا تھا ۔ لیکن میں نے ملک کیلئے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا ۔ میں کسی بھی قیمت پر بدعنوانوں کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کروں گا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 04, 2021 11:27 PM IST