உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہشت گردی کے خلاف لڑائی پر عمران خان نے کہا : دوسروں کی جنگ نہیں لڑے گا پاکستان

    عمران خان ۔ فائل فوٹو ۔

    عمران خان ۔ فائل فوٹو ۔

    پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مستقبل میں پاکستان دوسرے ممالک کی لڑائیاں نہیں لڑے گا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مستقبل میں پاکستان دوسرے ممالک کی لڑائیاں نہیں لڑے گا۔ عمران خان نے یہ بات فوجی ہیڈ کوارٹر میں ایک پروگرام کے دوران کہی۔ انہوں نے راولپنڈی میں جمعرات کو منعقدہ ایک پروگرام میں کہا کہ وہ شروع سے اس جنگ کے خلاف تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کی پالیسی ملک کے عظیم مفادات کے حق میں ہوگی ۔ پاکستان کی مسلح افواج کی دہشت گردوں کے خلاف جاری لڑائی کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اس وقت تک جاری رکھے گی جب تک یہ پوری طرح سے ختم نہیں ہوجاتی۔
      خان نے کہا کہ جس طرح سے پاکستان کی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف لڑائی لڑی ، ویسا کسی اور ملک نے نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو محفوظ رکھنے کیلئے سیکورٹی فورسیز اور خفیہ ایجنسیوں کا رول انوکھا ہے۔
      عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر قسم کے وسائل سے نوازا ہے لیکن ہم نے اس کی قدر نہیں کی اور اب پاکستان کو بڑے مسائل درپیش ہیں، ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ منزل کے حصول کے لیے ہر شہری کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی، جب کوئی قوم متحد ہوتی ہے تو اعلیٰ مقام حاصل کرتی ہے۔
      First published: