ڈر گئے عمران خان! جہادیوں کو کشمیر نہیں جانے کی دی وارننگ، کہا ہندستان کر سکتا ہے جوابی کارروائی

عمران خان نے کہا 'اگر پاکستان سے کوئی جہاد کیلئے ہندستان جائے گا۔۔۔ تو وہ کشمیریوں کے ساتھ نا انصافی کرنے والا پہلا شخص ہوگا، وہ کشمیریوں کا دشمن ہوگا'۔

Sep 19, 2019 10:45 AM IST | Updated on: Sep 19, 2019 10:46 AM IST
ڈر گئے عمران خان! جہادیوں کو کشمیر نہیں جانے کی دی وارننگ، کہا ہندستان کر سکتا ہے جوابی کارروائی

عمران خان: فائل فوٹو

اسلام آباد: ایسا لگ رہا ہے کہ بار۔بار ہندستان کو گیدڑ بھبکی دینے والے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اب ڈر گئے ہیں ۔ انہوں نے بدھ کو پاکستانیوں کو وارننگ دی کہ وہ جہاد کیلئے کشمیر نہیں جائیں کیونکہ اس سے کشمیریوں کو نقصان پہنچے گا۔ عمران خان نے کہا 'اگر پاکستان سے کوئی جہاد کیلئے ہندستان جائے گا۔۔۔ تو وہ کشمیریوں کے ساتھ نا انصافی کرنے والا پہلا شخص ہوگا، وہ کشمیریوں کا دشمن ہوگا'۔

عمران خان کا ڈر

عمران خان نے دعویٰ کیا کہ ہندستان کو کشمیر کے لوگوں پر کارروائی کرنے کیلئے محض ایک بہانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان۔افغانستان سرحد پر واقع تور خام ٹرمینل کا افتتاح کرنے کے بعد عمران خان نے یہ کہا۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر سے دعویٰ کیا کہ ہندستان کشمیر سے دھیان بھٹکانے کیلئے 'فالس فلیگ' (جھوٹا الزام لگاکر) مہم شروع کر سکتا ہے۔

عمران خان کے امریکہ کے اہم دورے سے پہلے کشمیر میں جہادی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کرنے والا ان کا یہ بیان آیا ہے۔ اپنےاس دورے کے دوران وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گےا ور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ اگلےہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے ) کے سیشن میں وہ کشمیر کا مسئلہ اتنے زور دار طریقے سے اٹھائیں گے جیسا پہلے کبھی نہیں ہوا ہوگا۔

Loading...

 

Loading...