ہوم » نیوز » عالمی منظر

سعودی عرب سے پاکستان کو دان میں ملی چاول کی بوریاں، اپوزیشن نے عمران خان کو گھیرا

سعودی حکومت نے پاکستان کو چاولکی 19,032 بوریاں عطیہ کی ہیں۔ پاکستان کا اپوزیشن اسے اپنے ملک کی بے عزتی بتا رہا ہے۔

  • Share this:
سعودی عرب سے پاکستان کو دان میں ملی چاول کی بوریاں، اپوزیشن نے عمران خان کو گھیرا
سعودی حکومت نے پاکستان کو چاولکی 19,032 بوریاں عطیہ کی ہیں۔ پاکستان کا اپوزیشن اسے اپنے ملک کی بے عزتی بتا رہا ہے۔

تین دن کے دورے پر سعودی عرب (Saudi Arabia) پہنچے پاکستان (Pakistan) کے وزیر اعظم عمران خان اپنے ملک لوٹ گئے ہیں۔ ان کے دورے پر اپوزیشن سمیت پاکستان کی عوام بھی سوال اٹھا رہی ہے۔ سعودی حکومت نے پاکستان کو چاولکی 19,032 بوریاں عطیہ کی ہیں۔ پاکستان کا اپوزیشن اسے اپنے ملک کی بے عزتی بتا رہا ہے۔ پاکستان پیپلس پارٹی کی صدر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان جتنی ویمت کے چاول سعودی عرب سے لیکر آئے ہیں اس سے زیادہ پیسے تو انہوں نے اپنے دورے میں خرچ کر دئے۔


عمران خان اس دورے پر اپنے ساتھ ایک درجن وزرا اور دوستوں کو بھی ساتھ لے گئے تھے۔ حالانکہ عمران حکومت اس دورے اپنی بڑی سہولت بتا رہی ہے۔ بھتو نے سعودی عرب کے دان دینے کے وقت پر بھی سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان کو یہ مدد زکوٰۃ یا فطرہ سمجھ کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سیاسی حلقوں میں 22 سال اس دن کو دیکھنے کیلئے ہی محنت کی تھی۔ انہیں نیوکلیئر آرمڈ کنٹری کیلئے اس طرح کی مدد لینے سے پہلے سوچنا چاہئے تھا۔


اپوزیشن کے حملے کے بعد عمران حکومت کے وزیر اور افسران بچاؤ میں آگئے ہیں۔ ان کے سینئر صلاحکار طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان غریبوں کیلئے سعودی سے ایسی مدد پہلے بھی لے چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے پر چاول کی بوریاں دان کرنے کا فیصلہ سعودی عرب نے ایک ماہ پہلے ہی کر لیا تھا۔ عمران نے اپنے تین دن کے دورے میں سعود ی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی۔

Published by: Sana Naeem
First published: May 14, 2021 10:04 AM IST