پاکستان کے وزیر اعظم بولے، دہشت گردی کو ملک پر کبھی حاوی نہیں ہونے دوں گا
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ دہشت گرد نظریات کو کبھی بھی ملک پر کبھی حاوی نہیں ہونے دیں گے۔ وہیں اس موقع پر فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا نے کہا کہ اےپی ایس قتل عام کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔
- UNI
- Last Updated: Dec 17, 2019 02:38 PM IST

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ دہشت گرد نظریات کو کبھی بھی ملک پر کبھی حاوی نہیں ہونے دیں گے۔ وہیں اس موقع پر فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا نے کہا کہ اےپی ایس قتل عام کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ دہشت گرد نظریات کو کبھی بھی ملک پر کبھی حاوی نہیں ہونے دیں گے۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے آرمی پبلک اسکول میں قتل عام کی پانچویں برسی پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ دہشت گردوں کو ان کے ’دقیانوسی خیالات‘ کے ساتھ کبھی بھی ملک کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے قتل عام میں شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ معصوم افراد کے خون نے تمام قسم کی دہشت گردی، انتہا پسندی، تشدد اور نفرت کے خلاف لوگوں کو متحد کر دیا ہے۔
وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران اپنی جان گنوانے والے مسلح فورسز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے جوانوں کی بھی تعریف کی۔
وہیں اس موقع پر فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا نے کہا کہ اےپی ایس قتل عام کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشن کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ کرکے قمر جاوید بباجوا کے حوالے سے کہا، "اےپی ایس حملے میں شامل پانچ دہشت گردوں کو فوجی عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی ہے‘‘۔
باجوا نے قتل عام کے شہیدوں اور ان کے اہل خانہ کو سلامی دیتے ہوئے ان کے لئے تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا’’یکجہتی سے ہی ہم پاکستان کو امن اور خوشحالی کے راستہ پر لے جا سکتے ہیں‘‘۔
پاکستان کے صدر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا’’اےپي ایس کے چھوٹے اور معصوم بچوں اور اساتذہ کے قتل عام کو ملک کبھی فراموش نہیں کرسکتا‘‘۔ انہوں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے ختم کرنے کےملک کے عزائم کو بھی دہرایا۔