ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ہندستان سے لگائی گہار،  بولے۔ بات چیت کی ٹیبل پر آئیں

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان (Imran Khan) نے اسلام آباد (Islamabad) سکیورٹی ڈائیلاگ کے اففتاح کے دوران کہا کہ دونوں ممالک کو بات چیت کی ٹیبل پر آنا چاہئے۔ اس سے دونوں ممالک کا ہی فائدہ ہوگا۔

  • Share this:
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان  نے ہندستان سے لگائی گہار،  بولے۔ بات چیت کی ٹیبل پر آئیں
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان (Imran Khan) نے اسلام آباد (Islamabad) سکیورٹی ڈائیلاگ کے اففتاح کے دوران کہا کہ دونوں ممالک کو بات چیت کی ٹیبل پر آنا چاہئے۔ اس سے دونوں ممالک کا ہی فائدہ ہوگا۔

عالمی منچ پر ہمیشہ ہندستان   (India)کے خلاف ظہر اگلے والا پاکستان (Pakistan)  اب بھارت سے ہی بات چیت کی گہار لگا رہا ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان   (Imran Khan) نے اسلام آباد  (Islamabad) سکیورٹی ڈائیلاگ کے اففتاح کے دوران کہا کہ دونوں ممالک کو بات چیت کی ٹیبل پر آنا چاہئے۔ اس سے دونوں ممالک کا ہی فائدہ ہوگا۔ حالانکہ انہوں نے اس بات چیت کیلئے شرط بھی رکھی۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بات چیت کیلئے ہندستان کو اپنی جانب سے پہل کرنی چاہئے۔


پاکستان کی جانب سے لگائی گئی اس گہار سے صاف ظاہر ہے کہ دہشت گردوں کو پالنے والا پاکستان اب ہندستان سے رشتے  سدھارنا چاہ رہا ہے۔ اس سے پہلے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان   (Imran Khan) نے اپنے سری لنکا کے دورے کے وقت بھی ہندستان سے امن مذاکرات کے سلسلے میں بات چی کا ذکر کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا، 'میں نے 2018 میں وزیر اعظم منتخب ہونے کے پر ہندستان کو امن مذاکرات منعقد کرنے کی تجویز پیش کی تھی لیکن کچھ نہیں ہوا۔ ہم لوگوں کا تنازعہ صرف کشمیر کو لیکر ہے اور اسے بات چیت کے ذریعے سلجھایا جا سکتا ہے۔


عمران خان کے اس بیان کے سامنے آنے کے بعد ہندستان نے بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا تھا۔ وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ ہندستان، پاکستان کے ساتھ عام پڑوسی کی طرح تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ ہم تمام زیر التواء مسائل پرامن مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔ تمام بڑے معاملات پر ہندوستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔


آپ کو بتادیں کہ ہندستان نے متعدد بار پاکستان کے ساتھ بات چیت کے بارے میں بہت واضح طور پر کہا ہے کہ دہشت گردی اور امن مذاکرات بیک وقت نہیں ہو سکتے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Mar 18, 2021 11:50 AM IST