ہوم » نیوز » عالمی منظر

حکومت نواز شریف کی ضمانت کی منظوری کا خیر مقدم کرتی ہے: عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے بدعنوانی کے معاملے میں جیل میں بند علیل سابق وزیراعظم نواز شریف کو چھ ہفتوں کی ضمانت منظور کئے جانے پر کہا کہ حکومت عدالت کے فیصلے کا احترام کرتی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 26, 2019 07:12 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
حکومت نواز شریف کی ضمانت کی منظوری کا خیر مقدم کرتی ہے: عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے بدعنوانی کے معاملے میں جیل میں بند علیل سابق وزیراعظم نواز شریف کو چھ ہفتوں کی ضمانت منظور کئے جانے پر کہا کہ حکومت عدالت کے فیصلے کا احترام کرتی ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بدعنوانی کے معاملے میں جیل میں بند علیل سابق وزیراعظم نواز شریف کو چھ ہفتوں کی ضمانت منظور کئے جانے پر کہا کہ حکومت عدالت کے فیصلے کا احترام کرتی ہے۔ پاکستان سپریم کورٹ نے شریف کی چھ ہفتے کی ضمانت منظور کی ہے۔ عمران خان کو جب سابق وزیراعظم کی ضمانت کی خبر دی گئی تو اس وقت وہ کابینہ کی میٹنگ کی صدارت کررہے تھے۔

خان نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی شریف کے لئے معالجے کی سبھی سہولیات مہیا کرانے کے احکامات دیئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی عدالت اور ادارے آزاد ہیں۔ خان نے کہا کہ وہ نواز شریف کی صحت کے لئے دعا کررہے ہیں۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسا کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے شریف کی ضمانت منظور کئے جانے کے خلاف دائر کی گئی عرضی کی سماعت کی۔ شریف نے خرابی صحت کی بنیاد پر ضمانت کی عرضی داخل کی تھی جسے ہائی کورٹ نے منظور نہیں کیا تھا۔ سابق وزیراعظم العزیزیہ بدعنوانی معاملے میں کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔


 

First published: Mar 26, 2019 07:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading