ہوم » نیوز » عالمی منظر

دہشت گردی کوکسی بھی مذہب سے جوڑکرنہیں دیکھا جانا چاہئیے: عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم نے تنظیم اسلامی کانفرنس کی 14ویں چوٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک سائنس اور ٹیکنالوجی کی جانب زیادہ توجہ دیں۔

  • Share this:
دہشت گردی کوکسی بھی مذہب سے جوڑکرنہیں دیکھا جانا چاہئیے: عمران خان
عمران خان حکومت نے بھیجے 134,848  نوٹس: پاکستان کے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے (ایف بی آر) نے ملک بھر میں کل 134,848  ہائی نیٹ ورتھ انڈیویجوئلس (ایچ این آئی ) کو انکم ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کرنے پر نوٹس بھیجا ہے۔ نوٹص پاکستان کے سبھی بڑے شہروں میں رہ رہے امیروں کو بھیجا گیا ہے۔ 

مکہ المکرمہ: ’’جب بھی کوئی مسلمان دہشت گردی میں ملوث ہوتا ہے تواسے مغربی دنیا اسلامی دہشت گردی کا نام دے دیتی ہے‘‘، اس تشویش کےاظہار کے ساتھ کہ وزیراعظم پاکستان نےآج یہاں کہا کہ مسلم دنیا کو سائنس اورٹیکنالوجی کی جانب زیادہ توجہ دینی چاہئے۔


انہوں نےاعتدال پسند اورانتہا پسند مسلمان میں فرق کرنے پرزور دیتے ہوئے ایل ٹی ٹی ای کے خود کش حملوں، جاپانی سپاہیوں کے امریکی جہازوں پرخودکش حملوں اورفلسطینی جدو جہد کےحوالے دیئےاورکہا کہ دہشت گردی کو کسی بھی مذہب سے جوڑکرنہیں دیکھا جانا چاہئے۔ عصری منظرنامےمیں اس سے مسلمانوں میں بڑی حد تک مایوسی پھیلتی ہےکیونکہ مذہب کا دہشت گردی سےکوئی تعلق نہیں۔

ازالےکےدوسرے رخ پر زوردیتے ہوئےانہوں نےکہا کہ مسلم دنیا کوبہترین تعلیم کیلئے یونیورسٹیزکےقیام اورسائنس اورٹیکنالوجی کی جانب زیادہ توجہ دینی چاہئے۔ ان شعبوں میں مسلم دنیا پیچھے ہےاور’’مجھے خوف ہے کہ مسلم دنیا ایک مرتبہ پھرپیچھے رہ جائے گی‘‘۔ وہ تنظیم اسلامی کانفرنس (او آئی سی) کی 14ویں چوٹی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

اس استدلال کے ساتھ کہ مغرب میں مذہب کو اتنی اہمیت نہیں دی جاتی جتنی مسلم دنیا میں اسلام کو دی جاتی ہے، پاکستانی وزیر اعظم نے پیغمبر اسلام کی شان میں مغرب میں گستاخی پرردِ عمل کے فقدان کواوآئی سی کی ناکامی پرمحمول کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مذہب جہاں ہماری زندگیوں میں شامل ہے وہیں مغربی دنیا میں مذہب کی جانب بالکل مختلف رجحان ہے۔


عمران خان نے کہا کہ پیغمبر اسلام کے احترام کو یقینی بنانےکےلئے اقوامِ متحدہ اور یورپی یونین جیسی مجالس پر واضح کرنا ہوگا کہ آزادی اظہارِ رائے کے نام پر ایک ارب 30 کروڑ مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچا یا جا سکتا۔ پاکستانی وزیر اعظم نے اس محاذ پر یہودیوں کی کامیابی کا حوالہ دیا اورکہا یہ انہی کا کارنامہ ہے کہ آج مغرب میں ہولوکاسٹ کا معاملہ نہایت حساس ہے، لیکن یہ حساسیت مسلمانوں کی مقدس کتاب اورپیغمبر اسلام کے حوالے سے نظرنہیں آتی۔
First published: Jun 01, 2019 03:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading